ہندوستان میں عید الاضحیٰ 12 اگست کو
لازوال ڈیسک
نئی دہلیآج 2 اگست 2019 بروز جمعہ ماہ ذی الحجہ کا چاند دہلی واطراف دہلی میں نظرآگیا ہے، جس کی بنا پررویت ہلال کمیٹیوں کی جانب سے اعلان کردیا گیا ہے۔ماہ ذی الحجہ کا چاند نظرآگیا ہے۔ ہندوستان میں عید الاضحیٰ 12 اگست کومنائی جائے گی۔ آج 2 اگست 2019 بروز جمعہ ماہ ذی الحجہ کا چاند دہلی واطراف دہلی میں نظرآگیا ہے، جس کی بنا پررویت ہلال کمیٹیوں کی جانب سے اعلان کردیا گیا ہے۔امارت شرعیہ ہند، نئی دہلی کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ آج بعد نمازمغرب رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ مولانا یوسف خاں قاسمی، ناظم جمعیہ علما ہند کے زیر صدارت امارت شرعیہ ہند کےدہلی کےبہادرشاہ ظفرمارنگ واقع مرکزی دفترمیں منعقد ہوئی۔ دہلی میں مطلع صاف تھا، سبھی لوگوں نے چاند دیکھا۔امارت شرعیہ ہند کی پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ دہلی کےعلاوہ پھلواری شریف پٹنہ، غازی آباد، بلرام پور اوربہار واترپردیش کے دیگرمتعدد علاقوں سے رویت عام کی متعدد اطلاعات موصول ہوئیں۔ اس لئے 29 کی رویت شرعاً ثابت ہوگئی ہے اورتین اگست 2019 کوذی الحجہ کی پہلی تاریخ ہوگی، لہٰذا نمازعیدالاضحی 12 اگست بروز پیرکوادا کی جائے گی۔