کشتواڑ کے شروتی گاﺅں میں سینکڑوں کنال اراضی پر لینڈ مافیا کا قبضہ

0
0

مقامی لوگ شدید مشکلات سے دو چار،مال مویشی کیلئے زمین تنگ، مقامی لوگوں نے فوری کارروائی کا کیا مطالبہ
محمد اشفاق

کشتواڑ //شروتی گاﺅں تحصیل درابشالہ کا ایک انتہائی دور دراز اور دشوار گزار گاﺅں ہے جو کہ تحصیل کے بالکل آخری سرے پر واقعہ ہے۔تحصیل ہیڈ کورٹر سے 80 کلو میٹر دور دشوار گزار پہاڑیوں کے درمیان واقعہ اس گاﺅں کے لوگوں کا واحد ذریعہ معاش کاشتکاری اور مویشی پالنا ہے لیکن گاﺅں حدود میں واقعہ اجتماعی چراگاہ پر لینڈ مافیاز کے قبضے کی وجہ سے اس گاﺅں کے لوگ انتہائی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے انہیں مویشی کو چرانے کے لیے گاﺅں سے درجنوں میل دور کا سفر کرنا پڑتا ہے۔100 کنال پہ محیط یہ رقبہ باضابطہ طور پر لینڈ مافیاز کے قبضے میں جا چکا ہے۔اور سینکڑوں نفوس پر مشتمل گاﺅں کے عوام انتہائی لاچاری اور بے بسی کے شکار ہیں۔ اس سلسلے میں جب گاﺅں کے سرپنچ وید پرکاش شان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا، کہ وہ اس سلسلے میں ناجائز قبضہ کرنے والوں کو انتباہ دینے کے لیے پہلے ہی ایک اطلاع نامہ جاری کر چکے ہیں لیکن بدقسمتی سے قبضہ کرنے والے لوگ محکمہ مال اور سرکاری عہدیداروں کی پشت پناہی کی وجہ سے بے جا ہٹ دھرمی پے اتر آئے اور اطلاع نامہ کے تحت جاری کیے گئے احکامات کو یکسر نظر انداز کر دیا۔ انہوں نے لینڈ مافیا اور سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پر قابض افراد سے جلد قبضہ ہٹانے کی اپیل کی تاکہ گاﺅں میں صدیوں سے قائم امن اور بھائی چارہ برقرار رہ سکے۔ایک مقامی بزرگ نے نمائندہ لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لینڈ مافیا کے زیر قبضہ اراضی صدیوں سے گاﺅں کے لوگوں کی اجتماعی چراگاہ کے طور پر استعمال ہوتی چلی آرہی تھی۔لیکن چند خود غرض عناصر کی بے جا ہٹ دھرمی کی وجہ سے لوگ شدید مشکلات سے دو چار ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں جب انہیں سمجھانے کی کوشش کی گئی تو وہ بے سین زوری پہ اتر آئے اور گاﺅں کے متعدد لوگ ان کے وحشیانہ فعل کی وجہ سے انتہائی خوف و حراس کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں گاﺅں کے سینکڑوں افراد نے گاﺅں کے باہر احتجاجی مظاہرہ کر کے لینڈ مافیا اور سرکاری عہدیداروں کے خلاف جم کر نعرے بازی کی، اور انتظامیہ سے اس سلسلے میں فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔اس سلسلے میں جب تحصیل دار درابشالہ شعیب لطیف سے رابطہ قکر کے انہیں آگاہی فراہم کی گئی تو انہوں نے معاملے کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے چند دن کے اندر ایک ٹیم کے ہمراہ مزکورہ گاﺅں میں پہنچنے کی یقین دہانی کروائی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا