کوٹرنکہ سب ضلع کی متعدد سڑکیں گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند

0
0

مقامی لوگوں کو پریشانیوں کاسامنا ، انتظامیہ کی عدم توجہی باعث تشویش
قیوم نظامی

کوٹرنکہ کوٹرنکہ سب ضلع میں موسلادھار بارشوں کی وجہ سے کئی سڑک رابطے متاثر ہو گئے ہیں، جس کے باعث عوام پریشانیوں سے دوچار ہورہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوٹرنکہ سب ضلع میں موسلادھاربارشوں کی وجہ سے جہاں فصلوں کو نقصان ہورہاہے وہیں پسی آنے کی وجہ سے متعدد سڑک گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بندہوچکی ہیں ۔کوٹرنکہ خواص سڑک گزشتہ کئی روز سے بند ہے وہیں گنڈی سڑک پر بھی پسیاں آنے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت معطل یوچکی ہے ۔کئی روز سے خواص سڑک پر جگہ جگہ پسیاں آئیں ہوئی ہیں ،جس کی وجہ سے گاڑیاں کئی روز سے آمدورفت نہیں کرپائیں اور لوگوں نے مشکلات کاسامنا کرتے ہوئے میلوں پیدل سفر طے کرنے پر مجبور ہیں۔ ،لوگوں نے لازوال کو بتایا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوٹرنکہ سے چند دن پہلے گزارش کی گئی تھی کہ سڑک بند ہے اس کو کھولا جائے اور جہاں جہاں سڑک زیادہ خراب ہے وہاں کچھ بجڑی وغیرہ ڈالی جائے لیکن سڑک کو کھولا نہیں گیا لوگوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ آج بھی خواص سڑک مکو گالہ کے مقام پر بند ہے جبکہ گنڈی سڑک بھی بند ہے۔ لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی ہے اگر اتنے بڑے آفیسر کو گزارش کرنے کے بعد بھی ہماری آواز کو نہیں سناگیا تو ایک چھوٹا ملازم عوام کی بات کہاں سنے گا ۔مقامی لوگوں نے کہا کہ اگر ہم کو کوئی پریشانی آگئی اس خراب موسم میں ہم کیسے کوٹرنکہ پہنچے گئے، اگر کسی مریض کو ایمرجنسی کی حالت میں کوٹرنکہ پہنچانے کی ضرورت پڑجائے تو اس وقت ہمارے لئے کیا بندوبست کیاجائے گا ۔ ہمارے حکمراں کو ٹس سے مس نہیں ہے اس کے علاوہ بھی علاقوں کی کئی سڑکوں پر پسیاں آئیں ہوئی ہیں لیکن انتظامیہ کی خاموشی مایوس کن ہوچکی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا