کشتواڑ میں یک روز پولٹری کانفرنس منعقد

0
0

اضافی ضلع کمشنر محمد حنیف ملک نے کیا افتتاح
مشتاق احمد دیو
کشتوار// آج یہاں کشتواڑ مین ایک روزہ پولٹری کانفرنس کا انعقاد ہوا ، جس کا افتتاح معاون ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ محمد حنیف ملک نے کیا ۔محکمہ کے حکام کی طرف سے یہاں بتایا گیا کہ ملک بھر میں اس وقت اس زمرہ کی تجارت 80000کر وڑ روپیوں سے تجاوز کر گئی ہے اور دو کروڑ تاجر یہ کام کرنے میں مشغول ہیں ،یہاں یہ بات بتانی ضروری ہے کہ عرصہ 10سال تک کشتواڑ میں قائم یہ پولٹری ہیچری بیکار بنا کے رکھی گئی اور اگر موجودہ ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا خود توجہ نہیں دیتے تو زر کثیر سے خریدی گئی مشینری تباہ و برباد ہو جاتی۔ آج اس پروگرام کے دوران خواہشمند افراد میں 1400چوزے تقسیم کیے گیے۔ محمد حنیف ملک نے حاضرین سے سرکاری اسکیموں کا بھر پور فائدہ اٹھانے کی بھی اپیل کی۔آج کی اس کانفرنس میں چیف پلاننگ آفیسر کشتواڑ محمد اقبال ،ڈاکٹر فرحت بشیر ،متعلقہ ضلع آفیسر اورکئی شہری و تاجر حضرات موجود تھے۔ ڈاکٹر بندرا جو ازوقت پولٹری کے کام کے فروغ کے لیے لگے ہوئے ہیں نے اس کانفرنس کے پروگرام کہ بحسن و خوبی انجام دیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا