راجوری کے شاہدراہ میں بیداری پروگرام کا انعقاد

0
0

 

ایس ٹی، ایس سی ،او بی سی کارپوریشن کی اسکیموں سے افادیت حاصل کی جائے :عبدالقیوم چوہان
لازوال ڈیسک

راجوریجموں و کشمیر ایس ٹی ،ایس سی اور بی سی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے یہاںراجوری ضلع کے شاہدراہ میں ایک بیداری کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں مقامی عوام، سرپنچ ، پنچ و دیگر معززین نے شرکت کی ۔اس موقع پر ضلع منیجر ریکوری کستوری لال بھگت نے کارپوریشن کی اسکیموں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ لوگ زیادہ سے زیادہ اسکیموں سے افادیت حاصل کریں۔وہیں ضلع منیجر عبدالقیوم چوہان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کارپوریشن کی جانب سے چلائی جا رہی سرگرمیوں کی جانکاری فراہم کی ۔انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کی جانب سے چلائی جا رہی اسکیموں سے افادیت حاصل کی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کم سود پر مہیا قرضہ جات حاصل کر کے اپنی آمدنی کو بڑھاوا دیا جائے ۔وہیں تقریب میں محمود احمد اعجاز اسسٹنٹ منیجر اور شکیل مرزا فیلڈ آفیسر نے قرضہ جات حاصل کرنے کے فارم تقسیم کئے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا