کئی فلاحی اسکیموں کی جانکاری فراہم کی گئی
ریاض ملک
منڈی آو چلیں گاﺅن کی جانب پروگرام کی عمل آوری کے لئے انتظامیہ نے پہل کرتے ہوئے محکمہ سماجی بہبود کو متحرک کردیاہے – وہیں تحصیل سوشل ویلفیئر آفیسر منڈی محمد آعظم راتھر نے ڈاک بنگلہ منڈی میں سرپنچوں کا ایک اجلاس طلب کیااورانتظامیہ کی جانب سے چلائی جارہی اسکیموں کو زمینی سطح پر عمل آوری پر زور دیا – انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے یہ حکم نامہ دیاگیا ہے کہ 15 جولائی تک عمر رسیدہ لوگوں کے فارم آدھار کارڈ، بنک اکاﺅنٹ فارم بھرواکر ساتھ جمع کروائیں۔ اس موقع پر سرپنچ آعظم آباد شمیم احمد گنائی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت لوگوں کی ایک بڑی تعداد جو اپنی عمر 60 سال سے تجاوز کرچکے ہیں ان کی پنشن لگوانے کے بارے میں محکمہ غور وفکر کرے اور ان عمر رسیدہ لوگوں کی پنشن لگائی جائے جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔علاوہ ازیں بیواﺅں اور معذور افراد کی پنشن کے سلسلہ میںانتظامیہ کو اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے – انہوں نے تمام سرپنچوں سے کہا کہ وہ لوگوں سے فارم بھرتے وقت مکمل دستاویزات لیںتاکہ محکمہ کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنانہ کرنا پڑے ۔