کشتواڑ کے چھاترو چنگام میں محکمہ صحت کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد

0
0

شیخ الطاف
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے چھاترو، چنگام میں چیف میڈیکل آفیسر کشتواڑ ڈاکٹر عبدالمجید ملک کی صدارت میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بی بی پی اسکیم کے تحت بلاک چھاترو کے چنگام میں فیزیشن ،سرجن ،خواتین میڈیکل آفیسر ، اوپتھلامک ،ٹیکنیشن ، لیب ٹیکنیشن ، فارمسسٹ و دیگر ملازمین موجود رہے۔ اس دوران 365 مریضوں تا 95 کم عمر بچوں کا علاج کیا گیا اور اس دوران غریب عوام کو مفت دوایاں بھی تقسیم کی۔ اس دوران لوگوں نے چیف میڈیکل آفیسر کشتواڑ کا شکریہ ادا کیا کہ محکمہ کی جانب سے گاﺅں کے لوگوں کو مفت ادویات کے ساتھ ان کا طبی معائنہ بھی کیا گیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا