کشمیرسے پہلے جموں ہے،اب توجموں اوربھی دلچسپ اورخوبصورت ہے!

0
0

پتنی ٹاپ میں گنڈولہ سروس کا آغاز؛صوبہ کے سیاحتی منظرنامے میں ایک خوبصورت باب کااضافہ
گیارہ ایکڑپرپھیلاایشیاکاسب سے لمبا’روپ وے‘،سیاحوں میں جوش وخروش،عوام میں خوشی کی لہر
امپیریئن کی جانب سے سکائی ویو پتنی ٹاپ سیاحوں کو اعلیٰ پایہ کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گا :سیدجنیدالطاف

جان محمد

جموں؍؍ریاست جموں وکشمیرخاص طورپرصوبہ جموں کے سیاحتی منظرنامے میں ایک انقلابی وخوبصورت باب کااُس وقت اضافہ ہوا جب پتنی ٹاپ میں ایک نجی کمپنی ’امپیرئن ‘نے پتنی ٹاپ میںریکارڈ20ماہ کی مدت میں جدیدٹیکنالوجی سے لیس سکائی ویو کوپایہ ٔ تکمیل کوپہنچایا۔پتنی ٹاپ میں ہندوستان کے سب سے لمبے روپ وے کا آغاز کیا گیا ہے جس کا پھیلائو گیارہ ایکڑ میں ہے ۔جس کو سیاحت کے میدان میں ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے ۔واضح رہے ڈھائی سال کی مدت میں تیار کئے گئے اس پروجیکٹ کے تحت مسافر پتنی ٹاپ سے چنینی کا سفر طے کر سکتے ہیں ۔وہیں اس پروجیکٹ کا کل تخمینہ 150کروڑ روپئے ہے یورپین طرز پر بنے اس پروجیکٹ میں کل اٹھارہ کیبل کار اور آٹھ ٹاور ہیں جس کے سامان کو فرابس سے بر آمد کیا گیا ہے جس کی کل لمبائی 2.8کلومیٹر ہے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس پروجیکٹ سے مقامی لوگوں کی معیشت میں بہتری رونما ہو سکتی ہے۔اس سلسلہ میں منیجنگ ڈائریکٹر سکائی ویو پتنی ٹاپ سید جنید الطاف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امپیریئن کی جانب سے سکائی ویو پتنی ٹاپ سیاحوں کو اعلیٰ پایہ کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گا جس سے نہ صرف جموں میں بلکہ شمالی ہندوستان میں سیاحت کے چہرے میں نمایاں تبدیلی آئے گی ۔سکائی ویو پتنی ٹاپ امپیرئن کی جانب سے افسران ، میڈیا اور ہندوستان کے ٹور آپریٹروں کیلئے پچیس جون تا انتیس جون کو ایف اے ایم ٹور کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔واضح رہے سکائی ویو پتنی ٹاپ ہندوستان کے اعلیٰ پروجیکٹوں میں سے ایک اہم پی پی پی پروجیکٹ ہے اور اس کو پتنی ٹاپ میں کامیاب بنانے کیلئے کئی ٹیموں نے اپنا قلیدی کردار ادا کیا ہے جس کو مستقبل قریب میں ایک اہم پی پی پی پروجیکٹ کی شکل میں دیکھا جائے گا ۔اس سلسلہ میں منیجنگ ڈائریکٹر سکائی ویو پتنی ٹاپ سید جنید الطاف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امپیریئن کی جانب سے سکائی ویو پتنی ٹاپ سیاحوں کو اعلیٰ پایہ کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گا جس سے نہ صرف جموں میں بالکہ شمالی ہندوستان میں سیاحت کے چہرے میں نمایاں تبدیلی آئے گی ۔موصوف نے مزید کہا کہ امپیرئن کی جانب سے سکائی ویو پتنی ٹاپ ایک اہم قدم ہے اور میں حکومت جموں و کشمیر ،شعبہ سیاحت جموں ، پتنی ٹاپ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ،امپیرئن سکائی ویو پروجیکٹ لمیٹڈ ،پی او ایم اے اور دیگر تجارتی شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔واضح رہے امپیرئن سکائی ویو پروجیکٹ لمیٹڈ کو یہ پروجیکٹ پی پی پی ماڈل کے طور پر دیا گیا تھا جس کو ڈھائی برسوں میں مکمل کیا گیا ۔وہیں پروجیکٹ کا پھیلائو گیارہ ایکڑ پر ہے جس میں نچلی سطح پر یعنی لور ٹرمینل میں دس ایکڑ اور اپر ٹرمینل پر ایک ایکڑ ہے اور پورا پروجیکٹ 150کروڑ روپئے میں مکمل کیا گیا ہے جس میں یورپین سیفٹی اسٹنڈرڈ ہیں اور اس میں کل اٹھارہ کیبل کار ہیں جبکہ 2.8کلومیٹر سی ای این روپ وے ہے۔وہیں آٹھ ٹاوروں کے مابین 849میٹر کا وقفہ ہے اور ہر کیبن میں آٹھ لوگوں کی گنجائش ہے ۔واضح رہے اس پروجیکٹ میں تمام ڈھانچہ جس میں ٹاور،رسے اور کیبن وغیرہ کو فرانس سے سکائی ویو پتنی ٹاپ ٹیکنالوجی پارٹنر کی مدد سے درآمد کیا گیا ہے ۔ہندوستان میں سب سے اونچا اور لمبا روپ وے جو پتنی ٹاپ ہل اسٹیشن پر ہے ۔واضح رہے یہ راستہ سنگیت اور پتنی ٹاپ کے بیچ میں ہے جو بہترین نظارہ دکھا سکتا ہے ۔وہیں جموں سے سنگیت تک پہنچنے میں دو گھنٹے کا وقت درکار ہے اور ناشری ٹنل سے لور ٹرمینل تک صرف تین کلومیٹر کا سفر ہے ۔وہیں ایف اے ایم ٹور کے آغاز میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سید مجتبیٰ علی جعفری ہیڈ سیل اینڈ مارکٹنگ سکائی ویو پتنی ٹاپ نے کہا کہ یہ ایک عجیب قسم کا پروجیکٹ ہے جو بہترین نظارہ فراہم کر سکتا ہے ۔
خصوصیات
سکائی ویو پتنی ٹاپ نے دنیا کے بہترین برانڈ کے ساتھ شراکت کی ہے تاکہ سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ۔
کیبل کار:۔
سکائی ویو پتنی ٹاپ ہندوستان میں سب سے اونچا اور لمبا روپ وے ہے جو زمین سے65میٹر کی اونچائی پر ہوگا اور سات ٹاوروں کے بیچ کل سفر 849میٹر ہے جبکہ رسہ 52ملی میٹر موٹا ہوگا ۔وہیں پروجیکٹ گیارہ ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے جس میں دس ایکڑ لور ٹرمینل اور ایک ایکڑ اپر ٹرمینل ہے ۔
روپ وے میں اٹھارہ کیبل کار اور آٹھ ٹاور ہیں ۔ پروجیکٹ میں تمام ڈھانچہ جس میں ٹاور،رسے اور کیبن وغیرہ کو فرانس سے سکائی ویو پتنی ٹاپ ٹیکنالوجی پارٹنر کی مدد سے درآمد کیا گیا ہے۔ ہر ایک کیبن میں آٹھ آدمی بیٹھ سکتے ہیں جس کی قابلیت 600فی گھنٹہ ہے ۔
تمام روپ وے سی ای این اسٹنڈرڈ سرٹفکیشن ہے ۔
لور ٹرمینل سے اپر ٹرمینل تک کیبل کار کل 2.8کلومیٹر کا سفر طے کرے گی ۔سطح سمندر سے ورٹیکل ٹاپ کی 645میٹر اونچائی ہے،لور ٹرمینل 1343.17میٹر اونچا ہے اور اپر ٹرمینل 1998میٹر اونچا ہے ۔
کیبل کار کی رفتار ہر ایک سیکنڈ میں پانچ میٹر ہوگی،بھیڑ اور ضرورت کے مطابق اس کی رفتار ہر ایک سیکنڈ میں تین سے پانچ میٹر تک ہوگی ۔
یہ سفر ایک جانب دس منٹ میں طے ہوگا اور رائونڈ ٹریپ میں بیس منٹ کا وقت درکار ہوگا جس میں ٹرمینل پر انتظار کا وقت علیحدہ ہوگا ۔
زِپ لائین:۔
علاوہ ازیں سطح سمندر سے 1344میٹر کی اونچائی پر 580میٹر کے سفر کیلئے 9 زگ زیگ زِپ وائر کی جانب نظر کی جا سکتی ہے۔
ٹیوبنگ:۔
تمام موسموں میں مزاقیہ سرگرمیوں کے ساتھ بچوں اور نوجوانوں کیلئے مصنوعی گھاس کی سہولیات ٹیوب سطح سمندر سے 1366میٹر سے 1329میٹر تک اور238میٹر ڈھلان کے ساتھ شروع ہوتی ہیں ۔جس میں اعلیٰ قسم کا تحفظ اور بریک کا نظام موجود ہے ۔
چار سال سے اوپر کی عمر کے مہمان ٹیوب کا استعمال کرسکتے ہیں۔
میجک کارپیٹ:۔
یہ ایک لفٹ یا ایک چٹانوں کی پہاڑی ہے جس میں کئی سرگرمیاں انجام دی جا سکتی ہیں۔162 میٹر کا سفر سیاحوں کو پتنی ٹاپ کا نظارہ پہلے پہل دکھا سکتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا