بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت راییار بیروہ خانصاحب میں گرام سبھا اور عوامی رابطے کی نشستیں منعقد

0
0

بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت پنچایت حلقہ راییار بیروہ و تراجہ کھل تحصیل خانصاحب ضلع بڈگام میں دو دنوں کے بعد اختتام پذیر ہوا۔پروگرام میں مزکورہ پنچایت حلقہ کی پنچایت باڈی سے لے کر تمام گاؤں کے ذیعزت افراد نے حصہ لیا اور گاؤں میں در پیش مسائل کو متعلقہ حکام کی نوٹس میں لاکر ان کے ازالہ کی مانگ کی گئی۔واضح رہیے مختلف محکموں سے جڑے نچلی سطح کے افسران بیک ٹو ولیج کے تحت نامزد گیز ٹیڈ آفیسر بلال اظہر قریشی نے پنچایت حلقے میں خود جاکر وہاں ہوریے مخلتف کاموں و رکی پڑی کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کی نوٹس میں لایا۔بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت نامزد آفیسر بلال اظہر قریشی کی صدارت میں متعلقہ پنچایت سے وابستہ سر پنچ و پنچ ممبران و دیگر ذیعزت افراد نے مختلف محکموں کے نامزد آفسران سے مخاطب ہو کر اپنے مختلف محکموں سے جڑے مسائل بیان کئے جس میں صحت عامہ، تعلیم ،زراعت،باغبانی،واٹر سپلائی،آبپشای،سماجی بہبود, جنگلات ،و دیگر محکمے شامل تھے۔آج دوسرے دن مذکورہ پنچایت حلقے میں گرام سبھا کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پنچایت سے وابستہ افراد کے ساتھ ساتھ دیگر مرد زن نے بھاری تعداد میں شرکت کی اور اپنے پنچایت حلقے میں مختلف کاموں کی ضرویات کے حوالے سے ضرور دیا۔.
.

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا