آئوچلیں شہرکی گلیوں کی اور!

0
0

اِن دِنوں دیہات میں خوب چہل پہل ہے، دیہی علاقہ جات میں زیادہ ترسرگرمیاں چناوی موسم میں ہواکرتی ہیں جب مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈران ووٹ ووٹ ووٹ کرتے گھرگھر پہنچتے ہیں، گائوں گائوں محفلیں جماتے ہیں ،خوب تقاریریں جھاڑتے ہیں اور جوفتح پاتے ہیں پھربیشترنظرنہیں آتے ہیں ، لیکن چنائو اورسیاست سے ہٹ کراِن دِنوں دیہی علاقہ جات میں ایک الگ بہارآئی ہے اوروہ بہار اعلیٰ سرکاری حکام سے ہے جو’’آئو چلیں گائوں کی اور‘‘ایک خوبصورت سرکاری پہل کے تحت گائوں گائوں جارہے ہیں،آفیسران کایہ ٹولہ ایک گیزیٹڈآفیسر کی سربراہی میں گائوں گائوں میں پہنچ کر عوامی مسائل سننے وازالہ کرنے کاکام کررہاہے، سرکاری اسکیمیں وخوش آئند اقدامات اکثروبیشتر تصویری نمائش ثابت ہوتے ہیں، اورخزانہ عامرہ کی خوب لوٹ کھسوٹ کاموجب بنتے ہیں لیکن وقت کیساتھ ساتھ کسی حد تک بہتری آرہی ہے،عوامی بیداری، جدیدٹیکنالوجی کازمانہ، سوشل میڈیا، ہرہاتھ میں موبائل اور گورنرستیہ پال ملک کی سنجیدگی نے کافی حد تک عوامی فلاحی اسکیموں کوعملانے میں انتظامی سطح پرروایتی ہٹ دھرمی، غفلت، خرد برد میں کسی نہ کسی حد تک فرق پڑاہے، دوسری جانب بیوروکریسی میں کچھ ایسے نوجوان چہرے آئے ہیں جواچھی خاندانی اور صاف وشفاف شخصیت کے مالک ہیں‘کلیدی عہدوں پہ فائز ہیں جو سرکاری اسکیموں کی عمل آوری میں پیش پیش ہیں اور اپنی قوت لگارہے ہیں جس کے چلتے گڑبڑگ گھوٹالوں میں ماہر پرانی بوسیدہ لکڑیاں ہاتھ پائوں مارنے سے قاصرہیں، یہ انتہائی خوش آئند ہے کہ نوجوان آئی اے ایس وکے اے ایس آفیسران میں اکثریت صاف شبیہ والے نوجوانوں کی ہے، جن میں کچھ کردکھانے کاجذبہ بھی ہے،ایسے میں فلاحی اسکیموں کی عمل آوری یقینی ہورہی ہے، ’اب آئو چلیں گائوں کی اور‘ اور گائوں گائوں آفیسران کی بہاریں دیکھ کر جموں شہر کی ٹوٹی پھوٹی گلیوں کے رہائشیوں میں ضرور یہ سوال اوریہ اُمیدجنم لے رہی ہے کہ کیاگورنرستیہ پال ملک اوران کی انتظامیہ کبھی ’’آئو چلیں شہرکی گلیوں کی اور‘‘ کافیصلہ بھی لیں گے، جوکئی برسوں سے باربارتوڑی جارہی ہیں، گڈے کھودے جاتے ہیں، پھر بھرے جاتے ہیں پھر کھدائی ہوتی ہے پھر بھرائی ہوتی ہے، جیسے کوئی سونے کی کان ہے جسے کھودتے رہو بِلیں نکلواتے رہو!لیکن بچوں، بزرگوں،آوارہ جانوروں تک کاچلنامحال ہے، بیماروں کاگھرسے اسپتال کی جانب نکلنامشکل ہے، خداراہ گورنرانتظامیہ اس’سمارٹ سِٹی‘ کابدنماچہرہ اس کے اندرونی گلیوں میں گھس کردیکھیں کہ آخرکیاہورہاہے؟

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا