کانگریس کی جیت فرقہ پرستوں کی ناکامی

0
0

عوام پی ڈی پی اور بی جے پی کی انسان کش پالیسیوں کو نہ بھولیں: غلام احمد میر
لازوال ڈیسک

سرینگرکانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے پارٹی کی جیت کو فرقہ پرستوں کی ناکامی سے تعبیر کرتے ہوئے ووٹران پر زور دیا کہ وہ پی ڈی پی، این سی اور دیگرسیاسی جماعتوں کی گمراہ کن اور استحصالی سیات کو ناکام بنائیں۔ کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد نے سنیچروار کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیان میں انتخابات سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے پارٹی کی جیت کو فرقہ پرستوں کی ناکامی سے تعبیر کیا ہے۔ انہوں نے جنوبی کشمیر کے ووٹران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ پی ڈی پی ، نیشنل کانفرنس ، بی جے پی اور دیگر سیاسی پارٹیوں کی گمراہ کن اور استحصالی سیاست کو رد کرتے ہوئے ان کے ایجنڈا کو ناکام بنائیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام کے عزت، وقار، اُمنگوں اور خواہشات کےساتھ کسی بھی سطح پر کمپرومائز نہیں کیاجائےگا۔ غلام احمدمیر کے مطابق پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کی مکارانہ سیاست کے نتیجے میں عوام کا عزت و وقار خطرے میں ہے اور کانگریس لوگوں کی عزت، وقار اور اعتماد کو دوبارہ بحال کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرےگی۔پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس صدر کا کہنا تھا کہ موجودہ پارلیمانی انتخاب جنوبی کشمیر کے لیے امتحان کی گھڑی ہے کیوں کہ آج کا مقابلہ بی جے پی اور آر ایس ایس جیسی فرقہ پرست جماعتوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے ریاست کے پرامن اور سازگار ماحول کو خراب کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔پی ڈی پی پر برستے ہوئے غلام احمد میر نے بتایا کہ قلم دوات والوں نے لوگوں سے ووٹ بٹورکر اُن کی خواہشات کے ساتھ بھونڈا مذاق کیا۔پلوامہ اور شوپیان کے لوگوں نے گزشتہ کئی برسوں سے خون خرابے اور پرتناﺅ صورتحال کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق مخلوط حکومت جس کی قیادت پی ڈی پی کررہی تھی کے دوران جنوبی کشمیر میں ہزاروں افراد کو مجروح کیا گیا کیوں کہ پی ڈی پی نے پہلے 2014میں عوام کا جذباتی استحصال کرکے ووٹ حاصل کئے اور بعد میں بی جے پی کےساتھ اتحاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی نے ریاست بالخصوص جنوبی کشمیر میں جو تباہی مچائی اُس کی ذمہ داری سے وہ فرار اختیار نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے عوام کو پی ڈی پی اور بی جے پی کی انسان کش پالیسیوں کو بھولنا نہیں چاہیے اور موجودہ پارلیمانی انتخابات کو غنیمت کا موقعہ سمجھتے ہوئے حق رائے دہی کے ذریعے اُن کی سیاست کو مسترد کریں۔کانگریس صدر کے مطابق پی ڈی پی اور بی جے پی کی مشترکہ حکومت کی ناقص کارکردگی کے نتیجے میں لوگوں کو سخت اذیت ناک مراحل سے گزرنا پڑا جس دوران عام لوگوں، نوجوان، بچوں کےساتھ ساتھ بزرگوں تک کو بخشا نہیں گیا۔ سابق مخلوط حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے وادی میں عوامی جائیداد کو ناقابل تلافی نقصان سے دوچار ہونا پڑا لہٰذا اب لوگوں کے پاس ایسا سنہری موقعہ آرہا ہے جس کے ذریعے وہ عوام دشمن سیاست دانوں کو مسترد کرسکتے ہیں۔انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ الیکشن کے روز اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلٹ کا استعمال کرکے پی ڈی پی ، این سی ، بی جے پی اور دیگر موقعہ پرست سیاست دانوں کو منہ توڑ جواب دیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا