میئر جے ایم سی نے وشال نگر، کیمپ روڈ اور تلاب ٹلو کا کیا دورہ

0
0

علاقہ کے مسائل کئے سماعت، ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کرنے کی کروائی یقین دہانی
لازوال ڈیسک
جموںعوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں جے ایم سی میئر چندر موہن گپتا نے یہاں جموں کے وشال نگر، کیمپ روڈ اور تلاب ٹلو کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ کونسلر وارڈ چالیس نیلم گپتا بھی موجود تھیں۔وہیں ایک بڑی تعداد میں مقامی عوام نے اپنے علاقہ کے مسائل کو زیر غور لایا اور کہا کہ علاقہ میں مزید صفائی کرمچاریوں کو تعینات کیا جائے ،نالیوں اور گلیوں کی مرمت کی جائے ۔جس پر میئر موصوف نے ایکس ای این ، یو ای ای ڈی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نالے کا کام جنگی پیمانوں پر کیا جائے ۔موصوف نے عوام کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ان کے مسائل کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا