تھالا ‘میرے لئے خاص نام ہے : دھونی

0
0

یو این آئی
چنئی// آئی پی ایل میں 12 ویں ایڈیشن میں ایک بار پھر اپنی شاندار بلے بازی اور تجربہ کا نمونہ پیش کرتے ہوئے چنئی سپر کنگس کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے دہلی کیپٹلس کو شکست دینے کے بعد کہا کہ ‘تھالا’ ان کے لئے خاص نام ہے ۔لیگ میں سرفہرست جگہ پر قابض ہونے کے لئے اہم مقابلے کو جیتنے کے بعد دھونی نے کہاکہ میں نے گیند کو اچھے سے دیکھا اور شاٹ لگائے ۔ آخری اوور میں آپ ہر گیند پر بیٹ چلانے کے لئے تیار ہوتے ہیں۔ نئے بلے باز کے مقابلے جس بلے باز نے 10-15 گیند کھیلی ہوتی ہیں اس کے لئے شاٹ لگانا آسان ہوتا ھے امباٹ¸ رائیڈو نئے بلے باز تھے اور ان کے لئے میدان پر اترنے کے ساتھ اپنے شاٹ کھیلنا آسان نہیں تھا۔آخری اوور میں اسٹرائک تبدیل کرنے پر انہوں نے کہاکہ رشبھ پنت نے گلوز نہیں اتارے تھے جس کی وجہ سے مجھے بائی چرانے میں آسانی رہی۔ ہم جب بولنگ کرنے اترے تب آغاز میں ہربھجن سنگھ کو پچ سے خاص مدد نہیں مل رہی تھی لیکن دہلی مسلسل وکٹ گنوات¸ گئی اور بعد میں پچ سست ہو گئی جس سے اسپنروں کو زیادہ مدد ملی۔تھالا نام سے مشہور دھونی نے وکٹ کے پیچھے اپنی تیز وکٹ کیپنگ کو لے کر کہاکہ یہ میں نے ٹینس، کرکٹ سے سیکھا ہے ۔ لیکن آپ کو بنیادی نکات پر کام کرنا ہوتا ہے اس کے بعد ہی آپ اگلے پڑا¶ پر جاتے ہیں۔ بنیادی پہلو¶ں سے منسلک رہنا بے حد ضروری ہے ۔سب سے تیز وکٹ کیپر ہونے کے سوال پر انہوں نے کہاکہ مجھے نہیں معلوم۔ اگلی لیگ میں کھیلنے کے لئے یہ اچھا پہلو ہے ۔ تھالا نام سے مشہور ہونے پر بھی دھونی نے کہاکہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ ایسی عرفیت حاصل کرنا انتہائی خاص احساس ہے ۔ یہ بہت بڑا نام ہے جو شائقین نے مجھے دیا ہے ۔ تمل ناڈو کے لوگ مجھے میرے نام سے نہیں بلکہ تھالا نام سے بلاتے ہیں ۔ انہوں نے مجھے اور ٹیم کو بہت پیار دیا ہے ۔غور طلب ہے کہ بدھ کو چنئی میں کھیلے گئے میچ میں چنئی کی بہت سست شروعات ہوئی تھی لیکن سریش رینا اور دھونی کی اننگز کی بدولت ٹیم دہلی کو 180 رنز کا مضبوط ہدف دینے میں کامیاب رہی۔ دھونی نے 22 گیندوں میں تابڑ توڑ 44 رن جڑ کر ٹیم کو اس اسکور تک پہنچایا۔ اس اننگز کے لئے انہیں ‘مین آف دی میچ’ بھی منتخب کیا گیا۔ہدف کا پیچھا کرنے اتری دہلی کی شروعات بے حد اچھی رہی لیکن رویندر جڈیجہ اور عمران طاہر کی اسپن کے سامنے دہلی نے گھٹنے تک دیے اور صرف 99 رن پر ہی آل آ¶ٹ ہو گئی۔ میچ میں دھونی نے ایک بار پھر غضب کی اسٹمپنگ کی اور وہیں سے مقابلہ ٹیم کے حق میں ہوتا چلا گیا تھا۔ چنئی 18 پوائنٹس کے ساتھ لیگ میں سب سے اوپر ہے ۔یو این آئی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا