راہل کی شہریت پر وزارت داخلہ کا نوٹس

0
37

موصولہ نوٹس کا منہ توڑ جواب دیں گے :کانگریس
یواین آئی

نئی دہلیوزارت داخلہ نے کانگریس صدر راہل گاندھی کو ان کی شہریت کے سلسلہ میں صورتحال کی وضاحت کرنے کے لئے ان کونوٹس بھیجا ہے ۔ کانگریس نے پارٹی صدر راہل گاندھی کو غیر ملکی شہریت کے معاملے میں دئے گئے نوٹس کو بی جے پی کی قیادت والی مودی حکومت کی الیکشن میں یقینی شکست کی مایوسی قرار دیتے ہوئے اسے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا اور کہا کہ وزارت داخلہ کے اس نوٹس کامنہ توڑ جواب دیا جائے گا۔وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم پی ڈاکٹر سبرامنیم سوامی نے وزارت کو خط لکھ کر مسٹر گاندھی کی شہریت کے بارے میں شکایت کی تھی۔ وزارت نے شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے مسٹر گاندھی کو ان کی شہریت کے بارے میں 15 دن کے اندر صورتحال کی وضاحت کرنے کو کہا ہے ۔ وزارت کے ذرائع نے بتایا کہ نوٹس میں مسٹر گاندھی سے ان کی شہریت کے سلسلے میں اصل حقائق بتانے کو کہا گیا ہے ۔ سوامی نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ مسٹر گاندھی 2003 میں برطانیہ کے ہمپشائرمیں واقع ایک کمپنی کے بورڈ آف ڈائرکٹرز میں شامل تھے ۔ کمپنی کی 2005 اور 2006 میں دائر سالانہ رٹرن میں مسٹر گاندھی کی تاریخ پیدائش 19 جون 1970 بتائی گئی ہے اور انہوں نے خود کو برطانوی شہری بتایا ہے . سال 2009 میں بھی اسی کمپنی کے دستاویزات میں مسٹر گاندھی کو برطانوی شہری بتایا گیا ہے . ڈاکٹر سوامی نے اسی تناظر میں وزارت داخلہ کو یہ شکایت کی تھی. وزارت نے شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے مسٹر گاندھی کو نوٹس بھیجا ہے ۔کانگریس نے پارٹی صدر راہل گاندھی کو غیر ملکی شہریت کے معاملے میں دئے گئے نوٹس کو بی جے پی کی قیادت والی مودی حکومت کی الیکشن میں یقینی شکست کی مایوسی قرار دیتے ہوئے اسے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا اور کہا کہ وزارت داخلہ کے اس نوٹس کامنہ توڑ جواب دیا جائے گا۔کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو لوک سبھا الیکشن میں چار مرحلوں کی پولنگ کے بعد شکست کا احساس ہوگیا ہے اس لئے وہ گھبراہٹ میں جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں اور عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے مسٹر گاندھی کی غیر ملکی شہریت کے معاملے کو 2015 میں ہی مسترد کردیا تھا لیکن اب چار سال بعد گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس لئے اس مسئلے کو اچھالا گیا ہے ۔ اس میں کچھ بھی صداقت ہوتی اور تھوڑی بھی حقیقت نظر آتی تو یہ حکومت چار سال تک چپ بیٹھنے والی نہیں تھی لیکن اب غلط ارادے سے لوک سبھا الیکشن کے درمیان جان بوجھ کر اسے اچھالا جارہا ہے ۔خیال رہے کہ وزارت داخلہ نے مسٹر گاندھی کو ان کی شہریت کے سلسلے میں پوزیشن واضح کرنے کے لئے نوٹس بھیجا ہے اور پندرہ دن کے اندر اس کا جواب دینے کے لئے کہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے کانگریس صدر کو نوٹس بھیج کر ان کی شہریت کے بارے میں پوزیشن واضح کرنے کے لئے کہا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا