افغانستان میں سات طالبان جنگجو ہلاک

0
28

یو این آئی
کابل، 30 اپریل (ژنہوا) افغانستان کے صوبہ بلخ میں فوجی دستے کے ساتھ مڈبھیڑمیں سات دہشت گرد مارے گئے اور چھ دیگر زخمی ہو گئے ۔فوجی کور پامر 217 کے پریس افسر عبدالہادی جمال نے منگل کوبتایا کہ پیر کے روز دوپہر بعد طالبان دہشت گردوں نے شرشارک علاقے میں مزار شریف-جوزجان ہائی وے پر واقع پولس چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔ کئی گھنٹے جاری رہنے والی جھڑپ کے دوران سات دہشت گرد مارے گئے اور چھ دیگر زخمی ہو گئے ۔ اس جھڑپ کے دوران چھ سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہو ئے ہیں۔ سکیورٹی فورس صوبہ بلخ کو وایا جوزجان صوبہ فریاب سے جوڑنے والے ہائی وے پر امن کو یقینی بنانے کے لئے طالبان دہشت گردوں کے خلاف مہم چلا رکھی ہے ۔ شمالی علاقے کی فوج کے ترجمان محمد حنیف رضائ¸ نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے کی پولس کی حمایت میں فوج کے پہنچنے سے پہلے ہی باقی دہشت گرد بھاگ گئے ۔طالبان دہشت گردوں کی جانب سے ابھی تک اس واقعہ پر کوئی بیان نہیں آیاہے ۔ژنہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا