ٹونگ ایل مو ڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ کاہیٹ ٹرک اسکول میں ہوا اختتام

0
37

مارشل آرٹس قابلیت کا کشمیر کا خزانہ دنیا بھر میں اپنی اہمیت کا حامل ہے
لازوال ڈیسک
سرینگر جموں و کشمیر ٹونگ ایل موڈو ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد چمپئن شپ کا یہاںہیٹ ٹرک اسکول ذکورا میں اختتام ہوا جس میںریاست اور ضلع چیمپئن شپ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس دوران مختلف قومی سطح اور ریاستی سطح کی شخصیات نے شرکت کی ۔وہیںچھٹے ضلع ٹونگ IL موڈو چیمپئن شپ کا اختتام ہوا جس کے پہلے دن علی محمد ساگر نے شرکت کی ور دوسرے دن چیمپئن شپ کا اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی غلام حسن میر، مہمان ذی وقار خواجہ فاروق رینز و شاہ اور شوکت چودھری نے شرکت کی ۔واضح رہے اس تقریب کا اہتمام یہاں ارشد عزیز سیکرٹری جنرل جموں و کشمیر ٹونگ ال موڈو ایسوسی ایشن کی جانب کیا گیا تھاجہاں ایسوسی ایشن کے دیگر رکن بھی موجود رہے ۔اس دوران مہمانوں نے اپنے خیالات کلا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مارشل آرٹس قابلیت کا کشمیر کا خزانہ دنیا بھر میں اپنی اہمیت کا حامل ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا