پرسو رام جینتی کے پیش نظر ڈی بی پی ایس نے اجلاس طلب کیا

0
18

چار مئی کو تقریب کا ہوگا آغاز ، سات مئی کو شوبھا یاترا پر اختتام ہوگا:وید پرکاش شرما
لازوال ڈیسک
جموں پرسو رام جینتی کے پیش نظر یہاں ڈوگرہ براہمن پراتیندھی سبھا کے صدر وید پرکاش شرما کی قیادت میں مختلف سماجی، ثقافتی اور مذہبی تنظیموں کا ایک اہم اجلاس طلب کیا گیا تاکہ بھگوان پرسو رام جیانتی کے انتظامات کو ختمی شکل دی جاسکے۔وہیں اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شرما نے کہا کہ چار مئی سے اس مذہبی تقریب کا آغاز ہو گا اور شوبھا یترا سات مئی کو ہوگی جہاں اختتامی تقریب میں یگ،ہوان اور پوجا کا اہتمام کیا جائے گا ۔واضح رہے وشال شوبھا یاترا سات مئی کو شام تین بجے شوع ہوگی جو مختلف مقامات سے گزر کر چانکیا چوک پریڈ میں اختتام ہوگی۔اس موقع پر چندر موہن شرما، سبھاش شاستری، جگن ناتھ شرما و دیگران موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا