لوگوں کا نیشنل کانفرنس پر یقین اعتماد کی ایک سند ہے :سجاد شاہین

0
0

منگت میں کانگریس ورکران نے نیشنل کانفرنس کا دامن تھاما
لازوال ڈیسک
بانہال نیشنل کانفرنس لیڈر اور ضلع صدر رام بن الحاج سجاد شاہین نے یہاں بانہال حلقہ انتخاب کے منگت اور ہڑگام گاﺅں میں اجلاس کے دوران اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لوگوں کا نیشنل کانفرنس پر یقین اعتماد کی ایک سند ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے پاس یاک روڈ میپ ہے جو ریاست کو غیر یقینی صورتحال سے باہر لاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر عوام کا ساتھ ہوا تو جماعت مسئلہ کشمیر کے معاملہ کو آگے بڑھائے گی ۔اس موقع پر کانگریس کارکنان اور منتخبہ پنچوں نے نیشنل کانفرنس کا دامن تھاما اور پارٹی مشن کو آگے بڑھانے کا عزم کیاتاکہ ریاست امن و امان کی جانب بڑھ سکے۔وہیں نئے شرکاءکا جماعت میں خیر مقدم کرتے ہوءسجاد شاہین نے ان کی پرٹی میں شمولیٹ سے بنیادی سطح پر پارٹی میں مضبوطی کی امید جتائی۔موصوف نے پارٹی کیڈر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام تک پہنچ کر ان کی مشکلات اور مسائل کی جانکاری حاصل کی جائے اور ان کا ازالہ کروانے میں اپنا قلیدی کردار ادا کیا جائے ۔اپنے دورے کے دوران شاہین نے عوامی مسائل کی جانکاری حاصل کی اور انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ افسران کی ٹیموں کو علاقہ میں بھیج کر برف باری کے دوران ہوئے نقصان کا جائزہ لیا جائے اور راحت پہنچائی جائے ۔اس موقع پر سجاد شاہین کے ہمراہ تحصیل صدر غلام حسن نائک، بلاک صدر محمد اشرف نائک، محمد خلیل سوہیل، بلاک سیکریٹری فاروق احمد گوتھ، بلاک صدر یوتھ شبیر احمد نائک و دیگران موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا