ٹرمپ نے شمال مقدونیہ کو نیٹو کے 30 ویں رکن کے طور پر منظوری دے دی

0
0

یو این آئی
واشنگٹن، 30 اپریل (سپوتنک) صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شمالی مقدونیہ کو نیٹو اتحاد میں 30 ویں رکن کے طور پر شامل ہونے کی منظوری دیتے ہوئے اس کو پاس کرنے کے لئے سینیٹ کے پاس بھیج دیا ہے ۔ ٹرمپ نے پیر کو دیئے بیان میں کہا کہ شمالی مقدونیہ جمہوریہ کو تنظیم معاہدہ شمالی اوقیانوس (نیٹو) کی منظوری دیتا ہوں اور اس پر مشورہ اور رضامندی کے لئے سینیٹ کو بھیج رہا ہوں۔نیٹو کے امریکی سفیر کے بیلی ہچسن نے کہا ہے کہ امریکہ کو شمالی مقدونیہ کے 2019 میں اتحاد میں شامل ہونے کی امید ہے ۔قابل ذکر ہے کہ مقدونیہ پارلیمنٹ نے 11 جنوری کو ملک کے آئین میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ اس حقیقت کے باوجود کہ مقدونیہ کے سب سے زیادہ عوام نے 30 ستمبر 2018 کے ریفرنڈم میں اسے مسترد کر دیا۔ انہوں نے نیٹو اور یورپی یونین میں مقدونیہ کی رکنیت کو بھی مسترد کر دیا تھا۔یونان کی پارلیمنٹ نے 8 فروری کو پریسپا معاہدے کی تصدیق کی تھی۔ اسپوتنک

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا