این سی لیڈر سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے کیا دورہ ،مفت راشن اور عبوری رلیف کا کیا مطالبہ
لازوال ڈیسک
جموں سابق وزیر و ریاستی سیکریٹری نیشنل کانفرنس سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے یہاں وجے پور حلقہ انتخاب کے رام گڑھ کے نانگا گاﺅں میں آگ کی واردات میں تباہ ہوئی فصلوں کے مالکان سے ملاقات کی اور نقصان کا جائزہ لیا ۔واضح رہے 216کنال رقبے پر یہاں آگ کی واردات میں فصلیں تباہ ہوئی ہیں۔اس سلسلہ میں سلاتھیہ نے کسانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور یقی ن دہانی کروائی کہ نقصان کی بھر پائی کروانے کی کوشش کی جائے گی ۔وہیں موصوف نے کہا کہ جن کسانوں کا نقصان ہوا ہے ان کو عبوری رلیف اور مفت راشن فراہم کیا جائے ۔وہیں کسانوں کا کہنا ہے کہ یہ فصلیں ہیں ان کا ذریعہ معاش تھا ۔