جیت مشترکہ کارکردگی کا نتیجہ: ولیمسن

0
0

یو این آئی
حیدرآباد، ´// سنرائزرس حیدرآباد کے کپتان کین ولیمسن نے ایک اہم آئی پی ایل میچ میں کنگز الیون پنجاب کو 45 رنز سے شکست دینے کے بعد کہا کہ یہ جیت سب کی مشترکہ کارکردگی کا نتیجہ ہے ۔نیوزی لینڈ کے بلے باز نے کہاکہ پورے سیزن میں آپ انہی دو پوائنٹس کے لئے جنگ لڑتے ہیں ۔ یہ ہمارے لئے اہم وقت تھا اور بڑا مقابلہ تھا۔ یہ جیت سب کی کارکردگی کا نتیجہ ہے ۔ ڈیوڈ وارنر اور جانی بیرسٹو (جو اب انگلینڈ لوٹ چکے ہیں) عالمی سطح کے بلے باز ہیں جن کے سبب ہم آج مضبوط پوزیشن میں ہیں ۔ٹیم کی کارکردگی پر انہوں نے کہاکہ ہم ہر مقابلے میں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہمارے دو مقابلے باقی ہیں اور پلے آف میں پہنچنے کے لئے دونوں ہی مقابلے اہم ہیں۔ ہم کنگز الیون پنجاب کے خلاف پچھلا مقابلہ ہار گئے تھے اس لئے ہمیں پتہ تھا کہ یہ مقابلہ ہمارے لئے مشکل ہو گا۔ٹیم کی فیلڈنگ کی تعریف کرتے ہوئے ولیمسن نے کہاکہ ہماری ٹیم کا سب سے بہتر شعبہ فیلڈنگ ہے ۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں پہنچنا ہمارے لئے اہم ہے ۔ ٹیم میں کچھ کھلاڑی شاندار ہیں۔ اگلے میچ میں ٹیم میں کچھ تبدیلیاں ہو سکتی ہیں ۔ نئے چہرے میدان پر مظاہرہ کے لئے بہت پر جوش ہیں۔اس جیت کے ساتھ حیدرآباد 12 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر قابض ہے ۔ پلے آف میں پہنچنے کے لئے ٹیم کو اپنے باقی دو مقابلے جیتنے ہوں گے ۔ غور طلب ہے کہ پلے آف میں جگہ بنانے کے لیے پنجاب، کولکتہ اور راجستھان کی ٹیمیں بھی کوشش کر رہی ہیں تاہم حیدرآباد کی امیدیں زیادہ ہیں۔یو این آئی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا