تحصیل منجا کوٹ میںپنچائت ممبران کا اہم اجلاس
سیارف خان
منجاکوٹ // سرپنچ پنچ یو نا ئیٹڈ فورم منجا کوٹ کے زیر اہتمام ایک اہم میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جس کی صدارت غفور ڈار جو کہ فورم کے اہم رکن بھی ہیں انہوں نے کی۔ اس موقع پر پنچائت راج کے بارے میں بیان بازی کرتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں کشمیر میں پنچائت ایکٹ کو لاگو نہ کرنا ریاست جموں و کشمیر کے چنے ہوئے ممبر پنچائت اور سرپنچ حضرات کے ساتھ سرا سر ناانصافی ہے۔ اس موقع پر منجاکوٹ میں ایک بلاک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس میں سرپنچ تصدق کو بلاک صدر اور محمد صابر کو نائب صدر کا درجہ دیا گیا ۔علاوہ ازیں محمد اعظم آرگنائزر محمد وزیر سیکرٹری، مولوی گلزار خزانچی، محمد لطیف جائینٹ سیکرٹری وغیرہ۔ اس موقع پر بیان بازی کرتے ہوئے بلاک صدر تصدق حسین نے بلاک میں مل جل کر کام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے تمام ممبران پنچایت کو ہدایت دی کہ وہ تہہ دلی سے عوام کے مسائل کو اجاگر کرکے ان کو حل کریں۔