ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ کا منڈی میں عوامی دربار,ما ہ رمضان کی تیاریوں کا جائزہ

0
0

عوام نے رکھے متعدد مسائل : حل کرنے کی دی گئی یقین دہانی
وسیم حیدری
منڈی//ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ راہول یادو کی جانب سے تحصیل منڈی کے ڈاک بنگلو میں عوامی دربار اور ماہِ رمضان کے سلسلہ میں میٹنگ منعقد ہوئی جس کا مقصد عوامی مسائل سے آگاہی کے علاوہ ماہ رمضان کے انتظامات کو لیکر گفت و شنید کرنا تھا ۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ کے ہمراہ ضلع انتظامیہ کے متعدد آفیسران کے علاوہ تحصیل کے تمام آفیسران موجود رہے جہاں پر بلاک منڈی و ساتھرہ کے متعدد سرپنچوں نے اپنی پنچایت کی نمائندگی کرتے ہوئے مختلف قسم کے مسائل انتظامیہ کے سامنے رکھے اور امید ظاہر کی کہ جلد از جلد ان کے مسائل حل کئے جائیں ۔ اس موقع پر مقررین نے پانی بجلی تعلیم سڑک راشن اسکول اور دیگر معاملات کے حوالے سے ضلع ترقیاتی کمیشنر کے سامنے مختلف محکمہ جات کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر چہ چند محکمہ جات میں کچھ حد تک کام ہو رہا ہے لیکن عام طور پر متعدد محکمہ جات زمینی سطح پر عوام کا کام سر انجام دینے کے لئے بہتر کارکردگی انجام نہیں دے رہے جس وجہ سے عوام نہایت مشکلات کا سامنا کر رہی ہے ۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے سے اپیل کی کہ جلد از جلد ان کے تمام تر مسائل کو حل کیا جائے تاکہ وہ مزید مشکلات کا سامنا نہ کریں ۔ عوام نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے یہ اپیل بھی کی کہ وہ ہر دو ماہ کے بعد منڈی میں عوامی دربار منعقد کریں تاکہ کاموں میں ہو رہی نشونما اور بڑھوتری کا جائزہ لیا جا سکے۔ ماہِ رمضان کی تیاریوں کے حوالے سے بھی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ کے سامنے اپنی باتیں رکھی اور انہیں بھی بہتر طریقہ سے سر انجام دینے کی اپیل کی تاکہ اس ماہ میں لوگ پریشانیوں کا سامنا نہ کریں – عوامی نمائندوں کے بعد ضلع آفیسران نے بھی لوگوں سے خطاب کیا اور متعلقہ محکمہ کے آفیسران نے ان کے تئیں رکے ہوئے کام یا دیگر ذمہ داریوں کو اولین فرصت میں پورا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ آخر پر ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ راہل یادو نے بھی عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہیں یہ یقین دہانی کروائی کہ انہوں نے عوام کے تمام تر مسائل کو بغور سنا اور جلد از جلد ان تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے عوام کو ماہِ رمضان کے حوالے سے بھی یقین دہانی کروائی کہ اس حوالے سے بھی انتظامیہ مکمل انتظامات کرے گی تاکہ لوگوں کو اس دوران کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ضابطہ اخلاق کے نافذ ہونے کی وجہ سے وہ چند اقدامات نہیں اٹھا سکتے لیکن اولین فرصت میں وہ عوام کے تمام تر مسائل کو حل کرنے کی سعی کریں گے اور آنے والے دنوں میں دوبارہ عوام میں پہنچ کر ان سے گفت و شنید کریں گے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا