منشیات مخالف نامی تنظیم کی جانب سے راجوری میں ریلی کا انعقاد

0
0

منشیات سے دور رہے اور پڑھائی کی طرف توجہ دواس کے علاوہ کھیل کود میں وقت دو: محمد اعجاز اسد
عمرارشدملک
راجوری // منشیات کے خاتمہ کے لئے پولیس اور سماجی تنظیموں نے ہمیشہ نوجوانوں کو بیدار کرنے کے لئے اہم رول ادا کیا ہے اور اسی سلسلہ میں منشیات مخالف نامی تنظیم راجوری نے مختلف اسکولی طلباءاور مقامی معززین و تاجروں کی مشترکہ ریلی کا انعقاد کیا ۔ منشیات مخالف ریلی کو ہر ی جھنڈی ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد نے دیکھائی اور اس کے بعد ریلی گوجر منڈی چوک سے ڈاک بنگلو کی طرف گئی اس دوران طلباءنے ہاتھوں میں بینر اور پوسٹر پکڑئے ہوئے تھے جن پر منشیات مخالف نعرے درج تھے۔ تفصیلات کے مطابق منشیات مخالف تنظیم راجوری دو یا تین ماہ میں ایک پروگرام منعقد کرتی ہے جس میں خاص طور پر اسکولی طلبا ءکو شامل کیا جاتا ہے تاکہ طلباءکی مدد سے اس سماج کو منشیات سے آزاد کروایا جاسکے ۔ ریلی میں تنظیم کے کارکنا ن لیاقت چودھری ،افتخار ڈار ، تعظیم ڈار، امجدمیر،متی الرحمان میر شامل تھے جبکہ معززین اور تاجروں میں حاجی عبدالرشید ، محمد افظار،عمر ظہور، چودھری قاسم ، چودھری بدرحسین،ظہورلدین ،گلزار حسین اور دیگر بھی اس میں خاص طور پر شامل تھے۔وہیں ڈاک بنگلو راجوری میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری منشیات مخالف تنظیم کو مبارکبادی پیش کی اور کہا کہ سماج کے ہر فرد کو چاہیے کہ وہ سماج کو خوبصورت بنانے میں اپنا اہم رول ادا کرئے تب جاکر ہمارا سماج منشیات اور دیگر جرئم سے پاک ہوسکے گا ۔ انہوں نے یوتھ اور طلباءکے رول کو اہم قرار دیا اور کہا کہ سماج کو بیدار کرنے کے لئے طلباءکا بیدار ہونا ضروری ہے اس لئے طلباءاپنی پڑھائی لکھائی کی طرف خاص توجہ دئے اور خالی وقت میں کھیل کود میں حصہ لیں تاکہ دل و دماغ کے ساتھ ساتھ جسم بھی تندرست رہے۔انہوںنے کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لئے پولیس ،انتظامیہ اور سماجی تنظیموں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی اپنا اہم رول ادا کرنا چاہیے کیونکہ جب تک عوام اس کاز میں شامل نہیں ہوگی تب تک اس زہر کو ختم نہیں کیا جاسکتا ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے کہا کہ منشیات مخالف کارئیوں پر روک لگانے کے لئے پولیس اپنا بہتر رول ادا کررہی ہے اور اس میں ملوث کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جارہی ہے لیکن عوام کے تعاون کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں ہوسکتا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا