ایم فارم بھی تھا، سبھی ضروری دستاویزات بھی ،پھر بھی ووٹ سے کیوں روکا گیا؟

0
0

حق رائے دہی پر یقین نے کئی ووٹران کو ہلا کر رکھ دیا :انجینئر ریشی
لازوال ڈیسک
جموں نیشنل ایگزکیوٹیو کونسل ممبر انجینئر ریشی کول کلم نے یہاں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حق رائے دہی ہندوستان میں ووٹران کے ساتھ ایک مزاق اور ظالم مزاق کی جانب جا رہا ہے ۔ریشی نے مزید کہا کہ جب وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پولنگ بوتھ اگریکلچر گول پُلی تلاب ٹلو پر ووٹ ڈالنے گئے تو صرف ان کے والد کو صرف ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی اور کنبے کے دیگر ممبران کے نام ووٹر فہرست میں موجود نہ تھے اور انہیں ووٹ ڈالنے سے روکا گیا ۔ریشی نے کہا کہ انہوں نے تمام ضروری دستاویزات اور ایم فارم جیسے لوازمات کو دکھانے کے باوجود بھی ان ایک نہ سنی گئی ۔اس ضمن میں انہوں نے اے آر او سے بھی ملاقات کر کے ایم فارم جو ان کے پاس تھا دکھانے کی التجا کی مگر کوئی بھی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ریشی نے کہا کہ ان کو ان کی والدہ کے ہمراہ ووٹ ڈالنے سے روکا گیا ۔ریشی نے اس سلسلہ میں انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس پولن بوتھ پر دوبارہ پولنگ کروائی جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا