مینڈھر قصبہ میں ٹریفک جام کے باعث

0
0

شہری ذہنی اذیت اور نفسیاتی امراض میں مبتلا
ناظم علی خان
مینڈھرمینڈھر قصبے میں ٹریفک جام کا مسئلہ سنگین نوعیت اختیار کرگیا، قصبہ کی سڑکو ںپر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگنا معمول بن گیا ہے۔جبکہ انتظامیہ نے اس اہم مسئلے پر پراسرار خاموشی اختیار کررکھی ہے، ٹریفک جام کے باعث شہری ذہنی اذیت اور نفسیاتی امراض میں مبتلا ہوتے جا رہے ہیں۔ ٹریفک نظام کی بد انتظامی اور جگہ کی قلت کی وجہ سے طویل جام لگ جاتا ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔جام کی وجہ سے ا سکولی بچوں کیساتھ ساتھ ملازمین وقت پر اسکولوں و دفتروں میں نہیں پہنچ پاتے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مینڈھر قصبہ کے اندر پارکنگ کا معقول بندوبست نہ ہونے اور سڑک کے بیچ بازار گزرنے کی وجہ سے دن میں کئی مرتبہ جام لگ جاتا ہے۔پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے متعدد نجی گاڑیوں کو سڑک کنارے کھڑا کر دیاجاتا ہے جوکہ لوگوں کی پریشانی میں ایک اہم رول ادا کرتی ہیں۔مقامی لوگوں اور مسافروں نے ریاستی انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ٹریفک قوانین کو لاگو کرنے کیساتھ ساتھ مینڈ ھر میں بائی پاس سڑک کی تعمیر عمل میں لائی جائے تاکہ قصبہ میں ٹریفک رش کو کم کیا جاسکے ۔ایس ڈی پی او مینڈھر نیرج پڈیار نے بتا یا کہ ہم نے کچھ حد تک ٹر یفک جام میں کنٹرول کیا ہے لیکن کچھ لوگ نجی گا ڑیا ں سڑکو ں کے کنا رہ کھڑی کر کے چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے جام لگ جا تا ہے ۔ انہو ں نے دکا نداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی دکا نو ں کے سامنے کسی کو گا ڑی کھڑی نہیں کر نے دیں تا کہ سڑک پر جام نہ لگے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا