تارکول ڈالنے کے چند ہی ماہ بعد اکھڑنا شروع،محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی غفلت شعاری

0
0

سڑک پر غیر معیاری میٹرئل استعمال کرنے پر چھجلہ کے لوگوںنے جتایا اعتراض
ناظم علی خان
مینڈھرسڑک پر غیر معیاری میٹرئل استعمال کر نے کے خلاف سر حدی علا قہ چھجلہ کے لو گو ں نے محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے خلاف نا راضگی کا اظہار کیا ہے ۔ مقامی لو گو ں نے بتا یا کہ گز شتہ دنو ں سڑ ک پر بلیک ٹا پنگ کی جا رہی تھی لیکن ترکول ڈالنے کے دو دنو ں کے بعد ہی سڑک سے اکھڑ گیا ہے جس کی وجہ سے سڑک پر کھڈے پڑنے شروع ہو گئے ۔ لو گو ں نے بتا یا کہ سڑک پر ٹھکیدار نے غیر معیا ری میٹرئل استعمال کیا ہے جس کی وجہ سے اکھڑ نا شروع ہو گیا ہے ۔ لو گو ں نے ضلع تر قیا تی کمشنر پونچھ اور متعلقہ محکمہ کے اعلی افسر ان سے اپیل کی ہے کہ جس ٹھکیدار نے سڑک پر میکڈل ڈالا ہے اس کے خلاف کا روائی کی جا ئے ۔ کیو نکہ سڑک پر غیر معیا ری سامان استعمال کیا گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے چند دنو ں میں ہی سڑ ک پر کھڈے پڑ نا شروع ہو گئے ہیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا