بجلی کی ترسیلی لائنیں سبز درختوں سے لٹگائی گئی ہیں !

0
0

راجوری کے کھراد گاﺅں میں کبھی بھی کوئی بڑا حادثہ ہو سکتا ہے
عارف قریشی
راجوری ضلع راجوری کے کوٹرنکہ کے گاﺅں کھراد میں محکمہ بجلی کی ترسیلی لائنیں سر سبز درختوں کے ساتھ لٹکائی گئی ہیں جو کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما کر سکتی ہیں ۔واضح رہے حال ہی میں ضلع پونچھ کی تحسیل مینڈھر کے چرون میں محکمہ بجلی کی لاپرواہی سے دو جانیں ضائع ہوئی ہیں اور یہاں راجوری کے کوٹر نکہ کے گاﺅں کھراد میں کوئی بڑا حادثہ درختوں سے لٹکتی یہ ترسیلی لائنیں رونما کر سکتی ہیں جو محکمہ بجلی کی لاپرواہی کی خوب عکاسی کر رہی ہیں ۔اس سلسلہ میں مقامی باشندگان کا کہنا ہے کہ علاقہ میں کئی مقامات پر لکڑی کے کھمبے ایک دہائی پہلے لگائے گئے تھے جو تباہ ہونے کے بعد محکمہ بجلی نے نئے لوہے کے کھمبے لگانے کے بجائے درختوں پر تاریں لٹکا دی ہیں ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے محکمہ بجلی کے منتظمین سے کئی مرتبہ مطالبہ کیا کہ یہاں لوہے یا سیمنٹ کے کھمبے نصب کئے جائیں مگر محکمہ کی مجرمانہ خاموشی برقرار ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم بجلی کے بل متواطر جمع کرواتے ہیں لیکن محکمہ خواب غفلت میں ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا