پنجناڑا میں بھینس بجلی کی تاروں کے ساتھ لگ کر ہلاک

0
0

محکمہ بجلی کی غفلت شعاری باعث تشویش
نظارت حسین آزاد
کوٹرنکہ// سب ضلع کوٹرنکہ میں محکمہ بجلی تباہی کے دہانے پر لیکن انتظامیہ خواب غفلت میں پڑی ہوئی ہے۔ زرائع کے مطابق کوٹرنکہ کے پنجناڑا گاو¿ں میں اس وقت ایک حادثہ پیش آیا جب محمد قدیر ولد محمد رفیق سکنہ پتلی پنجناڑا نے اپنی بھینس کو گھر سے چرانے کے لئے نکالا کہ اچانک آگے بجلی کی ترسیلی لائین جو کہ زمین پر گری ہوئی تھی کے ساتھ لگ کر موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔ تاہم الطاف نازکی نامی شخص نے بتایا کہ اس سے قبل متعلقہ محکمہ کو متعدد بار اس بارے عوام کی طرف سے باور کرایا گیا تھا کہ موسم سرما میں برف باری کی وجہ سے بجلی کی ترسیلی لائنیں مختلف جگہوں پر گری ہوءہیں کہیں پر کھمبے نہیں تو تاریں درختوں کے ساتھ بندھی ہوئی ہیں اور کہیں تاریں اتنی ڈیلی زمین پر لٹک رہیں ہیں کہ نہ جانے کب کوءبڑا حادثہ پیش آ جائے۔ اسی طرح سواڑی پنجناڑا میں بہت سے مقامات ایسے ہیں جہاں تاریں زمین پر لٹک رہی ہیں لیکن انتظامیہ و متعلقہ محکمہ کے کانوں میں جوں تک بھی نہیں رینگتی۔ اس ضمن میں جب متعلقہ محکمہ کے ایکس ای این سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گءتو نہ جانے وہ کس پریشانی میں انہوں نے فون ہی نہیں اٹھایا۔ مقامی سرپنچ نے انتظامیہ سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کے خلاف کاروائی کی جائے اور اس غریب شخص محمد قدیر کی مدد کی جائے سرپنچ نجمہ بیگم نے بتایا کہ وارڈ نمبر چار کا ٹرانسفارمر بھی شاٹ ہے اس کیلئے بھی محکمہ کے ملازمین کو بتایا ہے لیکن محکمہ کو ٹس سے مس نہیں لگتا ہیکہ وہ کسی بڑے حادثے کا انتظار کر رہے ہیں کہ جیسی گھٹنا چند روز قبل مینڈھر میں ہوئی ہے شاید ویسی گھٹنا یہ لوگ یہاں چاہتے ہیں سرپنچ نے انتظامیہ سے گزارش کی کہ وہ قدیر کو معاوضہ فراہم کریں اور بجلی کے بگڑے ہوئے نظام کو درست کریں اس ضمن میں جب نمائندہ نے ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمیشنر وید پرکاش سے بات کی تو انہوں نے کہا ہمارے سے جتنی بھی مدد ہو گی وہ ضرور کریں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا