ٓ ٓآنکھوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کا طبی معائنہ
ندیم اقبال کٹوچ
سر ینگر //سر ینگر کے حبہ کدل علاقے میں الخالق آپٹکس کے تحت شارپ سائٹ ہسپتال کے زیر اہتمام ایک فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح کشمیر کے معروف سماجی کارکن و جموں و کشمیر عالمی امہ کے نائب صدر سید اعجاز کاشانی نے کیا۔ کیمپ آرگنائزر الخالق اپٹکس کی زیر نگرانی سپیشلسٹ ڈاکٹروں نے 300 سے زائد مریضوں کا فری معائنہ کیا گیا ۔جس میں فری ادویات اور عینکیں فراہم کی گئیں۔ کیمپ میں ہر عام و خاص کی آنکھوں کے مریضوں کا جدید مشینوں کی مدد سے مفت معائنہ کرکے ا±نہیں نظر کے چشمے اور ادویات فرہم کی گئی جبکہ آپریشن ہونے والے مریضوں کو شارپ سائٹ ہسپتال چھان پورہ ریفر کر دیا گیا۔ اس فری آئی کیمپ میں حصہ لیتے ہوئے معروف سماجی کارکن سید اعجاز کاشانی نے مزید کہا کہ ایسے کیمپس کا انعقاد ہونا چاہیے تاکہ آنکھوں کے مریض جنہیں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان کے لیے ایسی فری کیمپ کا انعقاد ہونا کافی معنی رکھتا ہے۔ سید اعجاز کاشانی نے آنکھوں کی بیماریوں پر قابو پانے کے لئے ماہر ڈاکٹروں کی مفت خدمات فراہم کرنے کے اقدام پر شارب سائٹ اسپتال سے آئے ماہرین ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا اور الخالق آپٹکس کے چیئرمین مدثر نقیب سے گزارش کی کہ مزید فری آئی کیمپ کا مستقبل میں انعقاد کرے۔ فری آئی کیمپ میں کشمیر کے مختلف سماجی کارکنان اور سول سوسائٹی ممبران و سماجی تنظیموں نے بھی شرکت کی۔