منڈی کے بائلہ میں ایک شخص نے دریامیں کود کر جان دے دی

0
0

وسیم حیدری
منڈی// تحصیل منڈی کے بائلہ علاقہ میں اتوار کو ذہنی طور معذور محمد اعظم ولد اکبر خان نامی شخص نے دریا میں کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا – پولیس زرائع کے مطابق محمد اعظم ولد اکبر خان نامی شخص کا جسد خاکی بائلہ میں دریا کے کنارے پایا گیا جسے سب ضلع اسپتال منڈی لایا گیا اور تمام تر لوازمات سر انجام دینے کے بعد لواحقین کو جسد خاکی سپرد کر دیا گیا – بتایا جا رہا ہے کہ محمد اعظم نے ذہنی توازن خراب ہونے کی وجہ سے دریا میں چھلانگ ماری جس کے بعد پولیس اور مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر جسد خاکی کو وہاں سے سب ضلع اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تمام لوازمات کے بعد جسد خاکی کو گھر والوں کے حوالے کیا گیا – ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی وقت سے محمد اعظم ذہنی توازن کھو بیٹھے تھے اور اتوار کو اسی کے چلتے انہوں نے خودکشی کر لی – اس حوالے سے پولیس کی جانب سے تحقیقات کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا –

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا