راجوری میں مسافروں سے بھری بس حادثے کی شکار

0
0

6مسافر زخمی ، علاج و معالجہ کے لئے اسپتال منتقل
عارف قریشی
راجوریراجوری میںایک مسافر بردار بس حادثے کی شکار ہوئی ہے ، جس دوران گاڑی میں سوار 6 مسافر زخمی ہوئے ، جن کو فوری طور پر علاج و معالجے کے لئے ضلع اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ادھر پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق خطہ پیر پنچال کے راجوری ضلع میں ایک بس زیر نمبر JK02AP 3696 اس وقت پلٹ کر حادثے کی شکار ہوئی جب وہ منجاکوٹ سے راجوری کی جانب جارہی تھی جبکہ گاڑی میں سوار6افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا ہے پولیس نے زخمی افراد کی شناخت شیوتی گپتا،نذیر حسین،اقبال بیگم ،حسن محمد ،اور رتما گپتا کے طور کی ہے پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا