ویشنو دیوی مندر کے یاتریوں کےلئے بہت جلد ’مفت لنگر‘ قائم ہوگا

0
0

سہولیت کو ماہ مئی کے وسط میں متعارف کیا جائے گا:سمرن دیپ سنگھ
یواین آئی

جموںشری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ تاراکوٹ مارگ راستے سے پوتر گھپا مندر کی یاترا کرنے والے یاتریوں کی سہولیت کے لئے بہت جلد ایک ‘مفت لنگر’ کا قیام عمل میں لانے جارہا ہے جو رات دن کھلا رہے گا۔بتادیں کہ شری ماتا ویشنو دیوی گھپا مندر جموں کشمیر کے ضلع ریاسی کے قصبہ کٹرہ کی ترکوٹہ پہاڑیوں میں واقع ہے اور دنیا بھر میں مشہور ہے۔شرائن بورڑ کے چیف ایگزیکیٹو افسر ڈاکٹر سمرن دیپ سنگھ نے یو این آئی کو بتایا کہ پوتر گھپا کی تارا کوٹ مارگ کے راستے سے یاترا کرنے والے یاتریوں کے لئے تاراکوٹ بھون میں ایک لنگر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو رات دن کھلا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ بورڑ نے اس سلسلے میں کام شروع کیا ہے اور تمام انتظامات اور تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔سمرن دیپ سنگھ نے کہا کہ اس سہولیت کو ماہ مئی کے وسط میں متعارف کیا جائے گا اور لنگر کے لئے ضروری چیزوں جیسے برتن وغیرہ کی خریداری شروع کی گئی ہے اور لنگر کا مینو بھی تقریباً تیار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لنگر میں بہ یک وقت کم سے کم دو سو یاتریوں کے کھانا کھانے کا انتظام ہوگا تاہم بھاری رش کی صورت میں یاتریوں کے لئے ایک کونٹر کھولا جائے گا جہاں یاتری ٹکٹ حاصل کرکے اپنی بھاری کا انتظار کر سکتے ہیں۔سی ای او نے کہا کہ لنگر کے مینو میں ڈوگری فوڈ خاص طور پر شامل ہوگا تاکہ ملک کے مختلف حصوں سے آئے یاتری خطے کے تہذیب وتمدن سے بھی روشناس ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ لنگر کا مینو موسمی اعتبار سے دستیاب سبزیوں کے مطابق تبدیل ہوتا رہے گا۔ا نہوں نے کہا کہ دیگر معروف مذہبی مقامات کی طرح شرائن بورڑ نے بھی یاتریوں کے لئے مفت لنگر فراہم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے بارے میں تفصیلات آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جائیں گی۔سمرن دیپ سنگھ نے کہا کہ پہلے اس سہولیت کو تاراکوٹ مارگ میں متعارف کیا جائے گا اور بعد ازاں اس کو قدیم روڑ پر بھی دستیاب رکھا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ سال گذشتہ 85 لاکھ یاتریوں نے ویشنو دیوی گھپا کی یاترا کی جو گذشتہ پانچ برسوں کے دوران سب سے زیادہ تعداد بھی ہے اور ایک ریکارڑ بھی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا