بجبہاڑہ میں تصادم آرائی

0
0

حزب المجاہدین سے وابستہ دو جنگجو ہلاک
یواین آئی

سری نگرجنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے باگندر محلہ بجبہاڑہ میں سیکورٹی فورسز اور جنگجو¿ں کے درمیان ہونے والے ایک شبانہ تصادم میں ‘حزب المجاہدین’ سے وابستہ دو جنگجو مارے گئے۔مہلوک جنگجوو¿ں کی شناخت صفدر امین بٹ ولد محمد امین بٹ ساکن زرپارہ بجبہاڑہ اوربرہان احمد گنائی ولد غلام محمد گنائی ساکن مالی پورہ کولگام حال اننت ناگ کے بطور ہوئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع اننت ناگ کے قصبہ بجبہاڑہ میں جنگجوو¿ں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع ملنے پر فورسز نے گذشتہ رات دیر گئے مذکورہ علاقہ میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا ‘تلاشی آپریشن کے دوران علاقہ میں موجود جنگجوﺅں نے فورسز اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ فوج کی جوابی فائرنگ میں دو مقامی جنگجو مارے گئے’۔دریں اثنا دو مقامی جنگجوو¿ں کی ہلاکت کے خلاف بدھ کے روز اننت ناگ اور بجبہاڑہ قصبوں میں مکمل تعزیتی ہڑتال رہی۔عینی شاہدین کے مطابق مہلوک جنگجوو¿ں کے نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق جہاں حکام نے ضلع اننت ناگ میں بنا بر احتیاط انٹرنیٹ سروس معطل رکھی ہے اورحساس علاقو ں میں کسی بھی احتجاجی لہر کی روک تھام کے لئے بھاری تعداد میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے وہیں ہڑتال کے باعث اننت اور بجبہاڑہ کے بازاروں میں ہوکا عالم طاری رہا۔تمام دکان مقفل اور تجارتی سرگرمیاں مفلوج رہیں جبکہ سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل معطل رہی۔دریں اثنا ریاستی پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ جنوبی ضلع اننت ناگ کے باگندر محلہ بجبہاڑہ گاﺅں میں جنگجوﺅں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جمعرات کی علی الصبح اس علاقے کو اپنے محاصرے میں لے کر ا±نہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے گھر گھر تلاشی کارروائی کا آغاز کیا تو اسی دوران خود کو سلامتی عملے کے گھیرے میں پا کر جنگجوﺅں نے اندھا دھند گولیاں برساکر فرار ہونے کی بھر پور سعی کی تاہم حفاظتی عملے کی کارگر حکمت عملی نے ا±نہیں فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔بیان میں کہا گیا ‘کچھ عرصہ تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں دو جنگجو ہلاک ہوئے۔ سیکورٹی فورسز نے جائے جھڑپ پر اسلحہ وگولہ بارود اور قابلِ اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا’۔بیان میں کہا گیا کہ جھڑپ میں مارے گئے جنگجوﺅں کی شناخت صفدر امین ساکنہ بجبہاڑہ اور برہان احمد گنائی عرف سیف ? ساکنہ اننت ناگ کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق مہلوک جنگجو کالعدم تنظیم حزب کے ساتھ وابستہ تھے اور وہ سیکورتی فورسز پر حملوں، عام شہریوں کو تشدد کانشانہ بنانے کی کارروائیوں اور دیگر تخریبی سرگرمیوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو انتہائی مطلوب تھے۔بیان میں کہا گیا ‘صفدر امین نامی جنگجو کے خلا ف جرائم کی ایک لمبی فہرست موجود ہے اورا±س کے خلاف متعدد ایف آئی آر بھی درج ہیں۔ مذکورہ جنگجو سیکورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور ا±نہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے سلسلے میں بھی ملوث رہ چکا ہے۔ اسی طرح برہان گنائی نامی مہلوک جنگجو بھی کئی تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھا’۔پولیس نے عام شہریوں سے جائے جھڑپ کی جانب پیش قدمی کرنے سے مکمل طور پر گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ‘ممکن ہے کہ جائے جھڑپ کے ارد گرد طرفین کی فائرنگ کے نتیجے میں کوئی بارودی شل یا مواد پھٹنے سے رہ گیا ہو لہٰذا عام شہریوں کی ہلاکتوں سے بچنے کے لیے جب تک نہ جائے جھڑپ کو بارودی مواد سے پاک و صاف کیا جائےگا تب تک عام لوگ یہاں آنے سے اجتناب کریں۔ لوگوں سے التجا کی جاتی ہے کہ وہ حفاظتی عملے کو اپنا کام بہ احسن خوبی انجام دینے میں بھر پور تعاون فراہم کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آسکیں’۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا