بی ڈی او دفتر درہال میں سرپنچوں کا اجلاس طلب،اہم معاملات پر ہو ا تبادلہ خیال

0
0

تبریز ملک
درہال بلاک ڈیولپمنٹ دفتردرہال میں سرپنچوںکا آج ایک اجلاس منعقدہوا جس کی صدارت بی ڈی او درہال کر رہے تھے۔ا س موقع پر محکمے کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وہیں موجود سرپنچوں نے بی ڈی اوموصوف سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ بقایا اجرتوں کی ادائیگی کی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ اجلاس میں لئے گئے فیصلوں پر عمل نہ ہوا جبکہ ایم جی نریگا کے کاموں کے تعلق سے پنچایتوں میں مجلس کے بعد کچھ نہ ہوا ۔اس موقع پر سرپنچوں کو بی ڈی او موصوف نے یقین دہانی کروائی کہ آئندہ ان معاملات میں بہتری لائی جائے گی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا