رام نگر کے لڑانا گاوں میں مویشیوں کے لئے ادویات کی عدم دستیابی سے لوگ پریشان

0
0

انتظامیہ سے جتایا اعتراض، کہالڑانا گاوں کے لوگوں کو بنیادی سہولیات سے محروم نہ رکھا جائے
نریندر سنگھ ٹھاکر
رام نگر//تحصیل رام نگر کے گاو¿ں لڑانا دور دراز اور پہاڑی علاقہ ہے جہاں زیادہ تر لوگ مال مویشی چرا کر اپنا گزر بسر کرتے ہیں۔ بتا دیں کہ یہاں پر 20000 سے زیادہ مال مویشی پالے جاتے ہیں لیکن ان کے لیے ادویات چارہ وغیرہ کی سہولت بہت ہی لازمی ہے ۔جبکہ کہ گاو¿ں لڑانا کے لئے منظور بھیڑ ہسپتال دوسرے گاو¿ں باڈی میں چلایا جا رہا ہے محکمہ یا کچھ رسوخ دار لوگ اپنے ذاتی فائدے کے لیے گاو¿ں کے غریب لوگوں کو ان کے حق سے محروم کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے گاو¿ں میں رہنے والے غریب لوگوں کو حکومت کی طرف سے چلائی جارہی اسکیموں کا فائدہ نہیں پہنچ پاتا ہے۔ وہیں مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ گاو¿ں باڑی ہمیں کافی دور پڑتا ہے لہذا باڑی گاو¿ں سے لڑانا گاو¿ں میں مال مویشی زیادہ پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ہسپتال لڑانا گاو¿ں میں ہی کھول دیا جائے چاہئے اور ضرورت کے مطابق لوگوں کو ادویات ملنی چاہئے ۔لوگوں نے کہا کہ ہم لوگ کچھ دن پہلے تحصیلدار رام نگر سے بھی ملے تھے اور ان کی جانب سے اس بات کا یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ ہفتے میں تین دن ڈاکٹر گاو¿ں باڑی میں بیٹھے گا اور تین دن لڑانا گاو¿ں میں بیٹھے گا لیکن لوگوں کا الزام ہے کہ ڈاکٹر تو تین دن لڑانا گاو¿ں میں آتا ہے لیکن اس کے پاس کوئی بھی ادویات موجود نہیں ہوتی ہیں لہذا گاو¿ں لڑانا میں ڈاکٹر کے تین دن بیٹھنے کا لوگوں کو کوئی بھی فائدہ نہیں ہو رہا۔ اسی سلسلے میں انہوں نے ضلع انتظامیہ ادھمپور سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال جس گاو¿ں کے لئے منظور ہے اسی گاو¿ں میں کھولی جائے اور منتقلی شامل لوگوں ادویات کی سہولت دی جائے تاکہ لوگوں کو مزیدپریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا