تھنہ منڈی میں آگ کی واردات

0
0

لاکھوں روپے کاسامان خاکسر
عمران شفیع
تھنہ منڈی// تھنہ منڈی میں ّسوموار کے روز اچانک آگ لگنے کی وجہ سے ایک رہائشی مکان جسمیں لاکھوں روپے کاسامان جل گیا۔ جبکہ پولیس اور آرمی کے تعاون کی عوام نے سراہنا کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی۔صبح تھنہ منڈی وارڈ نمبر 1 میں محمد جہانگیر،ظفر اقبال ،پسران محمد بشیر کے پختہ رہائشی مکان میں اچانک آگ نمودار ہوگئی۔ جسکی وجہ سے لاکھوںروپے کا سامان جسمیں فرنیچر، کپڑے، بسترے ،برتن نقدی اور زیورات شامل ہیں جل کر راکھ ہو گئے ۔ آگ کی واردات کی اطلاع مقامی پولیس اور آرمی کو ملی۔ ایس ایچ او تھنہ منڈی انسپکٹر جاوید احمد ملک اپنے دیگر عملہ کے ہمراہ موقع پر پہونچے۔ جنہوں نے فوری طور پر نزدیکی آرمی کا تعاون طلب کرتے ہوئے پانی کا ایک ٹینکر منگوایا۔ جس نے آگ بھانے میں کافی مدد کی۔ پولیس نے فائر اینڈایمر جنسی سروسز کو طلب کیا۔ جنکی گاڑی موقع واردات پر وقت پر نہیں پہونچ پائی جسکی وجہ سے تھنہ منڈی کی عوام میں کا فی ناراضگی پائی جا رہی ہے۔اہل خانہ کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے جب وہ بچوں کو اسکول۔چھوڑنے کے لئے گئے ہوئے تھے۔۔گھر میں اچانک نمودار ہونے کی اطلاع ملی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا