بی ایم او درہال کی صدارت میں سیول سو سائٹی کے ساتھ اہم اجلاس

0
0

تبریز ملک
درہال// درہال سب ضلع اسپتال درہال میں سنیئر سیول سو سائٹی کے لوگوں کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس دوارن بلاک میڈیکل آفیسر سجاد مرزا نے اس قیادت کی۔جبکہ اس موقع پر اسپتال انتظامیہ کو درپیش مسائل پر گفت و شنید ہوئی۔ وہیں اس دوارن سب سے بڑا مسئلہ اسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی سب سے زیادہ محسوس کی گئی۔جبکہ اسپتال میں اس وقت صرف ایک ڈاکٹر موجود ہے وہ بھی این ایچ ایم کے تحت جبکہ دوسرا ڈاکٹر بلال کو چھٹی پے ہونے کے باوجود معطل کیا گیا۔ ایک یہی ڈاکٹر لگ بھگ پانچ سال سے اس پچاس ہزار آبادی کو اپنی خدمات سے نواز رہا تھا بجائے ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کے اس واحد ڈاکٹر کو بھی معطل کر دیا گیا۔باقی طبی عملے کی خالی آسامیں کو بھی پر کیا جائیں۔ اس اسپتال میں کوئی بھی مخصوص ڈاکٹر موجود نہیں۔ جب کے آسامیاںموجود ہیں۔ اسپتال کی زمین کو ناجائز قبضہ سے بچانے کے لیے جلد سے جلد چار دیواری کی جائے۔ سب لوگوں نے ایک آواز میں خکومت وقت سے اپنی جائز مانگوں کو جلد از جلد پورا کرنے پر زور دیا تاکہ لوگوں کو علاج معالجے کی ضروریات پوری کی جائے۔وہیں بی ایم او سجاد مرزا نے لوگوں سے مانگ کی کے وہ اسی طرہ ہسپتال کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تعاون دیتے رہیں اور اپنے آپ کو بھی چوبیس گھنٹے عوام کی خدمت کے لئے تیار بتایا جن شرکا نے اس میٹنگ میں حصہ لیا ان میں سرپنچ بیت اللہ ملک، سرپنچ ارشاد ملک سرپنچ، تبسم ملک سرپنچ وسیم مرزا، کرامت ملک رینجر بشیر ملک فارسٹر اعظم ہادی نور پرویز ملک علی بہادر، ماسٹر قیوم، ماسٹر محمد اقبال، برکت چودھری، خاجی مجید ،ماسٹر رفیق ظہیر ملک، عطیق ملک ،مہتاب ملک وغیرہ موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا