رافیل والے بیان پرراہل کا اظہارافسوس،کہا-سپریم کورٹ نے نہیں کہاتھا’چوکیدارچورہے‘

0
0

 

ےو اےن اےن
نئی دہلی ´//کانگریس صدر راہل گاندھی نے رافیل والے بیان پر سپریم کورٹ میں اپنا جواب داخل کر دیا ہے۔راہل نے رافیل والے بیان پر افسوس ظاہر کیا ہے۔ کورٹ میں راہل نے اپنے دیے بیان میں لکھا کہ انہوں نے انتخابی مہم کے دوران جذبات میں ایسا بیان دیا تھا، جس کیلئے انہیں افسوس ہے۔ رافیل معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی پر تبصرہ کیمعاملے میں کانگریس صدر راہل گاندھی نے سپریم کورٹ میں اپنا وضاحت داخل کیا۔ اس دوران ’چوکیدار چور ہے‘ والے اپنے بیان پر راہل گاندھی نے افسوس ظاہر کیا ہے۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے مانا ہے کہ سپریم کورٹ نے نہیں کہا تھا کہ چوکیدار چور ہے۔سپریم کورٹ میں راہل گاندھی نے حلف نامہ داخل کرکے افسوس کا اظہارکیا ہے۔ساتھ ہی اپنے بیان پر صفائی دیتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران جوش میں ان کے منھ سے یہ بیان نکل گیا۔ راہل گاندھی نے مانا ہے کہ سپریم کورٹ نے ایسا نہیں کہا تھا کہ ’چوکیدار چور ہے‘۔ سپریم کورٹ میں اس معاملے کی سماعت کل ہوگی۔رافیل معاملے میں بی جے پی ایم پی میناکشی لیکھی کی درخواست پر سپریم کورٹ نے سماعت کر رہا ہے۔ لیکھی نے راہل گاندھی کے خلاف پی ایم مودی پر تبصرہ پر توہین کی عرضی داخل کی ہے۔راہل نے رافیل معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا تھا کہ اب تو سپریم کورٹ نے بھی کہہ دیا ہے کہ چوکیدار چور ہے۔ راہل کے اسی بیان کے بعد بی جے پی رہنما میناکشی لیکھی نے عرضی دائر کر راہل گاندھی کے خلاف کورٹ کی توہین کی شکایت درج کرائی تھی۔گزشتہ 15 اپریل کو سپریم کورٹ میں توہین درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے مانا کہ ہم نے یہ بیان کبھی نہیں دیا ہے، ہم اس مسئلے پر صفائی مانگیں گے۔ کورٹ نے کہا کہ ہم یہ صاف کرنا چاہتے ہیں کہ جو بھی تبصرہ کورٹ کو لے کر میڈیا میں کہے گئے ہیں، وہ مکمل طور پر غلط ہیں۔اسی معاملے کی پوری جانکاری کو لے کر ہم صفائی مانگنا چاہتے ہیںو¿ہمیں امید ہے کہ راہل گاندھی اس بیان پر اپنی صفائی دیں گے۔سپریم کورٹ نے راہل کو 22 اپریل تک جواب دینے کو کہا تھا اور 23 اپریل کو سماعت کی بات کہی تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا