یو این آئی
ماسکو، ´//امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے سال صدر کے عہدے کے لئے ہونے والے انتخابات کے پیش نظر انتخابی مہم کے لئے اس سال کے ابتدائی تین ماہ میں تین کروڑ ڈالر حاصل کر لیئے ہیں ۔ امریکی اخبار ‘نیو یارک ٹائمز’نے بتایا کہ مسٹر ٹرمپ نے انتخابی مہم کے لئے رقم حاصل کرنے کی اس مہم میں اپنے حریف ڈیموکریٹک پارٹی کے برنی سینڈرس اور کملا ہیرس کے مشترکہ فنڈ کے برابر رقم حاصل کرلی ہے ۔ مہم میں اوسط تعاون 34 ڈالر رہا جبکہ اس کا مقصد کل ایک ارب ڈالر جمع کرنے کا ہے ۔ امریکہ میں سینیٹر سینڈرس، ہیرس ، کوری بوکر ، ایمی کلوبچر اور الزبتھ وارن سمیت ڈیموکریٹک پارٹی کے 10 سے زیادہ لیڈر پہلے ہی 2020 صدارتی انتخابات میں اترنے کا اشارہ دے چکے ہیں۔ امریکہ میں تین نومبر 2020 کو صدر کے عہدے کے لئے انتخابات ہونے ہیں ۔اسپوتنک ۔