سرنکوٹ بازار میں ٹریفک جام روز کا معمول ، محکمہ ٹریفک کی غفلت شعاری کا نتیجہ

0
0

افتخار حسین شاہ
سرنکوٹ// سرنکوٹ بازار میں ٹریفک جام کا سلسلہ با دستور جاری جس سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سرنکوٹ بازار میں ٹریفک جام کا لگنا اب معمول بن چکا ہے جس کی وجہ سے راہگیروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز بعد دو پہر بی ڈی او آفس سے بائی پاس کے مقام تک لمبا ٹریفک جام رہا جس دوران کئی راہگیر گھنٹوں تک جام میں پھنسے رہے۔اس موقعہ پر جام میں پھنسے راہگیروں نے ذرائع ابلاغ نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہ بازار میں غلط پارک کی جانے والی گاڑیوں کی وجہ سے اکثر جام لگ جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک تو پہلے سے ہی بازار کافی تنگ ہے اور دوسری جانب ٹریفک حکام کی لاپرواہی کے سبب جام لگ جاتا ہے جس سے طلبائ و طالبات کے علاوہ عام راہگیروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک اہلکاروں کو متحرک کیا جائے اور غلط پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عام راہگیروں کو جام سے چھٹکارا حاصل ہو۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا