سیّد نیاز شاہ
پونچھ //ہر سال کی طرح اس سال بھی حضرت سید بابا شیر علی شاہ رحمتہ اللہ کا سالانہ تین روزہ عرس شریف انکے آستانہ عالیہ واقع مکھیالہ شریف کھنیتر پونچھ میں 12,11 اور 13 شعبان المعظم .. 17;18 اور 19 اپریل 2019ءبمطابق 4′ 5 اور 6 بساکھ کو نہایت ہی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے جس میں خطمات المعزمات ذکر و ازکار قرآن خوانی نعتِ رسولِ مقبول علمائے اہلِ سنت کے فلاحی و اصلاحی بیانات کا کا سلسلہ تینوں روز جاری رہے گا۔ جبکہ تیسرے اور آخری دن بعد نماز جمعہ حصوصی دعاءہوگی۔ جس میں عالم انسانیت کی یکجہتی اتحاد اور ہر جائز امور کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی ۔اس سال زائرین حضرات بذریعہ سڑک با آسانی دربار تک پہنچ سکتے ہیں لہذا تمام اہل ملک حضرات سے پر خلوص التماس ہے کہ عرس میں حاضری دےکرثوابِ دارین حاصل کریں۔