مودی اور امت شاہ ملک کے سب سے بڑے دشمن

0
0

دفعہ370 کیخلاف باتیں کرنے والے آگ کیساتھ کھیل رہے ہیں:ڈاکٹر فارو ق عبداللہ
کے این ایس

سرینگرمودی اور امت شاہ ہندوستان اور تباہی اور بربادی کی طرف لے گئے اور آج بھی ملک کے لوگوںکو زبان، مذہب اور علاقائی بنیادوں پر تقسیم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔جبکہ یہ دونوں ملک کے سب سے بڑے دشمن ثابت ہوئے ہیں فاروق عبد اللہ نے بتایا یہ لوگ آئین ہند کو تبدیل کرکے آئین بنانا چاہتے ہیں۔نیشنل کانفرنس صدر نے بتایا دفعہ370 کیخلاف باتیں کرنے والے آگ کیساتھ کھیل رہے ہیںان باتوں کا اظہارِ صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج انتخابی مہم کے دوران میر بہری اور جھیل ڈل کے مختلف علاقوں کے دوران ریلیوں اور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلی ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے مودی اور امت شاہ پر وار کرتے ہوئے بتایا یہ دونوں ملک کو تباہی اور بربادی کی طرف لے جا رہے ہیں ۔انہوں نے بتایا مزکورہ لوگ ملکی عوام کو زبان، مذہب اور علاقائی بنیادوں پر تقسیم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔فاروق عبدلاللہ نے کہا یہ لوگ آئین ہند کو تبدیل کر کے خود اپنا آئین بنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے بتیا آئند ہند کے معماروں نے اس میں ہر ایک طبقہ اور مذہب سے تعلق رکھنے والوں کو برابر حقوق، مذہبی آزادی ، انصاف ، اظہارِ رائے کی آزادی اور آئینی تحفظ فراہم کیا تھا۔اسی آئین کے تحت ہماری ریاست کے ملک کیساتھ مشروط الحاق کو دفعہ370اور 35اے کے تحت تحفظ فراہم کیا گیا۔فاروق عبداللہ اتوار کو انتخابی مہم کے دوران میر بہری اور جھیل ڈل کے مختلف علاقوں کے دوران ریلیوں اور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ بھاجپا نے اپنے منشور میں 370اور 35اے کو ہٹانے کا وعدہ کیا ہے۔ مودی، امت شاہ اور دیگر بھاجپا والوں کو یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہئے کہ وہ آگ سے کھیل رہے ہیں، ایسے کسی بھی اقدام کی صورت میں ایسی آگ بھڑکے کی جس کے شعلے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھاجپا یہاں کے سٹیٹ سبجیکٹ قانون کو ختم کرکے یہاں غیر ریاستوں کو بسا کر ہماری ریاست کے مسلم اکثریتی کردار کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ اس کام کیلئے آر ایس ایس اور بھاجپا والے نے مقامی آلہ کار بھی لگائے ہیں، قلم دوات اور سیب کے نشان لیکر وہ آپ کے پاس ووٹ مانگنے ضرور آئیں گے۔ موجودہ انتخابات ہمارے اور عوام کیلئے ایک امتحان کی گھڑی ہے، ایک طرف تمام فرقہ پرست جماعتوں نے مل کر کشمیریوں کے مفادات کو سلب کرنے کیلئے تمام مشینری متحرک کردی ہے اور دوسری جانب یہاں کے عوام کی آواز کو تقسیم کرنے کیلئے نت نئے حربے اپنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر دشمنوں نے اپنے آلہ کاروں کو یہاں پر کام پر لگا رکھا ہے اور یہ لوگ انتخابات میں سرکاری مشینری ، ووٹ کے بدلے نوٹ، طاقت کے بلبوتے اور دیگر حربے اپنانے کیلئے کام میں لگے ہوئے ہیں، ایسے میں نیشنل کانفرنس سے وابستہ ہر ایک فرد کا یہ فرض بنتا ہے کہ ان کوششوں کو ناکام بنایا جائے۔اُن کے ہمراہ پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، ترجمانِ اعلیٰ آغا سید روح اللہ مہدی، پارٹی لیڈران تنویر صادق، مشتاق احمد گورو اور آغا سید یوسف کے علاوہ کئی عہدیداران موجود تھے۔ دریں اثناءزیڈی بل میں مختلف چناﺅی مہم کے پروگراموں کا انعقاد ہوا، جس سے پارٹی کے ترجمان آغا سید روح اللہ مہدی اور پارٹی لیڈر تنویر صادق نے خطاب کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا