پونچھ میں بیساکھی کا تہوار مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

0
0

ڈی سی و ایس ایس پی پونچھ نے بھی گردوارہ ننگالی صاحب پہنچ کر کیا عقیدت کا اظہار
سید نیاز شاہ
پونچھ// آج پوری ریاست کے ساتھ ساتھ ضلع پونچھ میں بھی سکھ مذہب کا تہوار بیساکھی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔اس مناسبت سے ڈیرہ ننگالی صاحب گردوارہ میں ضلع کی سب سے بڑی تقریب منعقد ہوئی جہاں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں و سیلانیوں نے شرکت کی ۔واضح رہے کہ بیساکھی کے موقع پر سکھ نوجوانوں کی طرف سے میلے بھی لگائے جاتے ہیں جہاں پر وہ اپنے جوہر دکھاتے ہیں واضع رہے کہ یہ تہوار بہار کی آمد پر منایا جاتا ہے۔ یہ بیساکھی کا 100واں تہوار تھا اس لیے بھی جوش و ولولہ زیادہ تھا آج ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے ایس ایس پی پونچھ و آرمی کمانڈر کے ساتھ گردوارہ ننگالی صاحب پہنچ کر گلہائے عقیدت درج کروایا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ دعا کرتے ہیں کے بیساکھی کا یہ تہوار ریاست بھر کے ساتھ ساتھ پورے ضلع میں امن و شانتی اور سکون کا پیغام لے کر آئے ۔اس موقع پر سکھوں کے مذہبی رہنماو¿ں کے علاوہ دوسرے مذاہب کے بھی بہت لوگوں نے شرکت کی اور ایک دوسرے کو اس مقدس تہوار پر مبارک باد دی۔ جن شخصیات نے سکھ بھائیوں کے اس تہوار پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے ان میں ڈاکٹر سرفراز میر تنویر پونچھی سید امجاز شاہ، سید نصرت شاہ و دیگران شامل تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا