پی ڈی پی نے ریاست میں امن و امان کا خواب شرمندہ تعبیر کیا

0
0

حکومت میں رہ کر 12ہزار نوجوانوں کے خلاف دائر مقدمات کو واپس لیا گیا :پی ڈی پی جنرل سیکریٹری
شاہین امین
بڈگام//±ٰ پی ڈی پی کے جنرل سیکریٹری اور سابق ممبر اسمبلی چرار شریف غلام نبی لون ہانجورہ نے چاڈورہ کے مختلف علاقوں میں عوامی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں کو دفعہ 370اور 35اے کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے پی ڈی پی ا±میدوار کے حق میں ووٹ دینے کا مشورہ دیا ہے۔نمائندے شاہین امین کے مطابق انہوںنے کہاکہ پی ڈی پی نے ریاست کو حاصل خصوصی اختیارات کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے حکومت میں رہ کر بھی اپنے فرائض بہ احسن خوبی انجام دے۔ غلام نبی لون ہانجورہ کے مطابق پی ڈی پی واحد جماعت ہے جس نے بارہ ہزار نوجوانوں کے خلاف دائر مقدمات کو واپس لے لیا جو آج تک کسی بھی حکومت نے نہیں کیا ہے۔ پی ڈی پی جنرل سیکریٹری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت میں رہ کر نوجوانوں کو راحت دی، روزگار کے مواقعے فراہم کئے۔ انہوں نے کہاکہ چرار شریف اور چاڈورہ میں لوگوں کو راحت دینے کیلئے تعمیر وترقی کا جال بچھایا گیا۔غلام نبی لون ہانجورہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی پی نے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے بھی حکومت میں رہ کر بات کی۔ انہوںنے کہاکہ سابق وزیر اعلیٰ مرحوم نے بھارت پاکستان کو قریب لانے کیلئے بہت کچھ کیا اور سال 2002کے بعد ریاست میں حلات یکسر تبدیل ہوئے ، ہر طرف امن و امان قائم ہوا، لوگ اپنے اپنے کاموں میں جڑ گئے تاہم نیشنل کانفرنس نے حکومت سنبھالتے ہی پ±ر امن حالات کو درہم برہم کیا۔ انہوںنے کہاکہ ریاست کے لوگ ایسے سیاستدانوں سے تنگ آچکے ہیں جو کشمیر میں ایک جبکہ دہلی میں دوسرے بولی بولتے ہیں۔ غلام نبی لون ہانجورہ نے کہاکہ انتخابات کے دوران لوگوں کو پی ڈی پی ا±میدوار کے حق میں ہی اپنی اپنے ووٹ کا استعمال کرنا چاہئے۔ اس موقعے پر یوتھ پرویڑنل صدر انجینئراحمدیتو اور سینئر لیڈر محمد شفیع شاداب نے بھی لوگوں سے خطاب کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا