مودی سرکار نے ملک میںانگریزوں کی یادیں تازہ کرادیں:آزاد

0
0

بھارتیہ جنتا پارٹی غریب دشمن جماعت اسکاصرف امیروں سے دوستانہ
اجمل ملک

رام بنریاست جمو ںوکشمیر کے سابق وزیر اعلی غلام نبی آزاد نے آج ضلع رام بن کے متعدد علاقو ں کادورہ کر کے عوامی اجتماعات کے ساتھ خطاب کیا۔آزاد نے مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ ملک میں مودی سرکارنے ہندوستان کی عوام کو انگریزوں کی یادیں تازہ کرا دیں ۔انہوں نے کہاکہ اپنے خطاب میں کہا مودی سرکار نے جس طرح کے عوام کے ساتھ ظلم کی بر بریت کی وہ تاریخ میں کہیں بھی اس طرح کا ظلم سننے کو ملتا ہے کہ کسی زمانے کے لیڈر نے اس طرح عوام پر ظلم کیا ہوا ہو۔لیکن مودی سرکار نے تمام حدیں پار کر دیں اورغریب عوام کودانے دانے کا محتاج بنا دیا ۔آزاد نے کہا کہ ملک میں بھارتیہ جنتا پارٹی غریب دشمن جماعت ہے جنہوں نے ملک کی کروڑوں غریب عوام کو غریب تر بنا دیا ہے اور امیروں کو امیر بنادیا ہے۔ آزاد نے رام بن کے نیل اور اکھڑہال میں الگ الگ بھاری عوامی جلسے میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی سے انصاف مانگنے کی توقع کرناناممکن ہے جنہوں نے ملک کی کروڑوں عوام کو پیٹپر پتھر باندھنے پر مجبور کر دیا ہے ۔ آزاد نے فورسزکے مدعے اچھال کر سیاست کا سہارا لینے والوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے تمام حربے ختم ہو چکے ہیں اور فوج کے ذریعے سیاست کا سہارا لینے کے سیوا کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج بی جے پی کی نہیں بلکہ ہندوستان کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے جی ایس ٹی جیسے قانون نافذ کر کے پانچ کروڑ سے زائد لوگوں کو روزگار سے محروم کردیا ۔آزاد نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے نے ملک میں نفرتوں کے سیوا لوگوں کو کچھ نہیں دیا انہوں نے کہاکہ ہندوستان کو انگریزوں سے آزادی دلانے کے لئے ہر طبقہ فکر نے اپنی جانوں پر کھیل کر حاصل کی ہے لیکن آج مودی سرکار اور آر ایس ایس کے لوگو ں نے ان آزادی پسند لوگوں کو دیش کا غدار قرار دے رہی ہے اور اپنے آپ کو ہندوستان کا سچا سپائی ثابت کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ایک سیکولر جماعت ہے جو مذہب یا دھرم کے نام پر نہیں بلکہ اصولوں کی بنیاد اور انسانیت کے نام پر ووٹ مانگتی ہے اور کانگریس کو ہر مذہب اور ہر طبقہ کا اعتماد حاصل ہے جو کسانوں کا قرضہ معاف کرنے کے لئے کمر بستہ ہیں۔ انہوں نے مرحوم ڈی ڈی ٹھاکر کو ایک عظیم شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کے کاموں کو سراہا ہے انہوں نے کہا مرحوم ڈی ڈی ٹھاکر ایک سیکولر لیڈر تھے جنہوں نے علاقے میں آپسی بھائی چارہ امن و امان کی ایک مثال قائم کر رکھی تھی جو آج بھیحلقہ اسمبلی بانہال میںہندو مسلم اتحاد کی مثال قائم دائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ممبر پارلیمنٹ جیتنے کے بعدپانچ سال تک ضلع رام بن کے کسی بھی علاقے میں نظر نہیں آئے آج جبکہ ان کو ضلع رام بن کے عوام کی ووٹ کی ضرورت پڑی تو فوراً دورہ کر نے لگے اور ووٹ حاصل کر نے کے بعد دوبارہ پانچ سال تک غائب ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تعمیر وترقی صرف کانگریس کی دین ہے اور وادی کو بیرون ریاستوں کے ساتھ ریل رابطہ سے جوڑنا ریاست کو فورلین کی تعمیر ، چنینی ناشری ٹنل کے علاوہ بجلی پروجیکٹ کا قیام کانگریس سرکار کی مرہون منت ہے اور کانگریس نے اپنے لوگوں کو کام دینے کی سیاست نہیں کی ہے جبکہ آج بی جے پی نے جموں سرینگر قومی شاہراہ کو چار گلیاروں والی سڑک بنا نے کے لئے اپنے منظور نظر ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دے رکھے ہیں اور عوام کو پیدل چلنے پر مجبور کر دیا ہے کیونکہ ان ٹھیکیداروں نے قومی شاہراہ کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔آزاد نے عوامی اجتماع سے کہاکہ ایک بار دوبارہ کانگریس کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کرکے اپنی تمام مشکلات کا ازالہ کریں ۔اس موقع پر سابقہ وزیر و کانگریس لیڈر وقار رسول وانی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے حق میں ووٹ مانگا اس دوران پردیش کانگریس کے سکریٹری امتیاز کھانڈے،کانگرس ضلع صدر فاروق کٹوچ اور وبشیر احمد نائیک نے بھی عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا