دھونی کو روکنا کارتک کے لئے بڑا چیلنج

0
0

 

یو این آئی
کولکتہ، //زبردست فارم میں چل رہے مہندر سنگھ دھونی اور ان کی گزشتہ چمپئن ٹیم چنئی سپر کنگ کو اتوار کو ایڈن گاڑڈن میں ہونے والے آئی پی ایل -12 کے مقابلے میں روکنا کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کے لئے ایک بڑا چیلنج ہوگا۔چنئی اب تک سات میچوں میں سے چھ جیت کر 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں سب سے اوپر ہے جبکہ کولکتہ سات میچوں میں تین ہار کر آٹھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔کولکاتا کو جمعہ کو اپنے ہی میدان میں دہلی کیپٹلس سے سات وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ چنئی نے اس سے ایک دن پہلے جے پور میں راجستھان رائلس کو آخری گیند پر چار وکٹ سے شکست دی تھی۔چنئی اور کولکتہ کے درمیان گذشتہ نو اپریل کو چنئی میں مقابلہ ہوا تھا جس میں چنئی نے سات وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ چنئی نے فاسٹ بولر دیپک چاھر (20 رن پر تین وکٹ) کی خطرناک گیند بازی اور اسپنروں کے بااثر مظاہرے سے کولکاتا کو سات وکٹ سے شکست دی تھی۔چنئی نے کولکتہ کو نو وکٹ پر 108 رن کے معمولی اسکور پر روکنے کے بعد 17.2 اوور میں تین وکٹ پر 111 رن بنا کر میچ جیت لیا تھا۔ چاھر نے اپنے چار اوور میں 20 ڈاٹ بال ڈالیں تھیں اور آئی پی ایل کی تاریخ میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ ڈاٹ بال پھینکنے کا نیا ریکارڈ بنا دیا تھا۔چاھر کے علاوہ چنئی کے اسپنروں کی کارکردگی بھی شاندار رہی تھی ۔ آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے 15 رن پر دو وکٹ، لیگ اسپنر عمران طاہر نے 21 رن پر دو وکٹ اور لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ نے 17 رن پر ایک وکٹ لیا تھا۔کولکاتا کو اگر اس میچ میں واپسی کرنی ہے تو اس کپتان دنیش کارتک کو چنئی کے ماہر کپتان دھونی کی ہر چال کا جواب دینا ہو گا۔یو این آئی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا