کشتواڑ حملے میں زخمی آر ایس ایس لیڈر دم توڑ بیٹھا،

0
0

علاقے میں فوج کا فلیگ مارچ کرفیو دوسرے روز بھی جاری
شیخ الطاف
کشتواڑ//منگل کو بندوق برداروں نے جس آر ایس ایس لیڈر کو گولیاں مار کر زخمی کیا تھا وہ اسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔ آر ایس ایس لیڈر چندرا کانت شرما اُس وقت کشتواڑ میں زخمی ہوگیا تھا جب نامعلوم بندوق برداروں نے ا±س پر گولیاں چلائیں۔اس حملے میں مذکورہ لیڈر کا ایک محافظ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ذرائع کے مطابق چندراکانت کو انتہائی نازک حالت میں میڈیکل کالج جموں کے اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔قابل ذکر ہے کہ کشتواڑ میں واقعہ کے فوراً بعد ”امن و قانون” کی صورتحال بنائے رکھنے کیلئے فوج کو طلب کرکے کرفیو کا نفاذ عمل میں لایاہے۔ذرائع نے کہا کہ فوج نے کشتواڑ میں فلیگ مارچ کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق آر ایس ایس لیڈر چندراکانت اور ا±س کے محافظ کو ضلع اسپتال کشتواڑ میں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔حکام کے مطابق چندراکانت محکمہ صحت میں ملازمت بھی کرتاتھا اور آجکل وہ ضلع اسپتال کشتواڑ میں ہی تعینات تھا جہاں ا±س پر حملہ ہوا۔حکام کے مطابق اس حملے کے بعد کشتواڑ اور ڈوڈہ میں کشیدگی کو دیکھتے ہوئے انٹر نیٹ سروس بھی معطل کی گئی ہے اور حالات پر قریبی نظر رکھی جارہی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا