جسمانی طور معذور نوجوان جن کو کرکٹ سے کافی لگاﺅہے

0
0

ٹیلنٹ ہونے کے باوجود بھی انکے لےے اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں
تنہا ایاز
پلوامہ ایک طرف کھیل کود کو بڑھاوا دینے کے لےے بلند بانگ دعوئے کئے جارہے ہیں وہی زمینی سطح پر جسمانی طور ناخیز افرادکے لےے کھیل کود کے حوالے سے کوئی بھی قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وادی میں جسمانی طور ناخیز نوجوان افراد کی بڑی تعدا د موجود ہے جن میں سے کچھ افرادمیں کئی طرح کا ٹیلنٹ موجود ہے مگر پلیٹ فارم نہ ہونے کے سبب ان کا یہ ٹیلنٹ ضائع ہورہاہے اگر چہ کھیل کود کے حوالے سے بہت حد تک اقدامات اٹھائے گئے ہیں مگر ناخیز افراد جو کرکٹ سے کافی لگاﺅ رکھتے ہےں ان کے لےے کھیل کے حوالے سے اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں ۔اس حوالے سے سیمو ترال علاقے سے تعلق رکھنے والے سکھ فرقے سے وابستہ جسمانی طور معذور منجیت سنگھ بالی ولد سُرندر سنگھ بالی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بچپن سے ہی کرکٹ کی طرف کافی لگاﺅ ہے۔ انہوں نے وادی سے باہر ناگپور ، لکھنو ، کانپور میں کرکٹ کھیلا ہے ۔انہوں نے کہا وادی میں بہت سارے ناخیز افراد جن کے اندر رکر کٹ کھیلنے کا ٹیلنٹ موجود ہے صحیح پلیٹ فارم نہ ہونے کی وجہ سے ایسے افراد مایوسی کے شکار ہیں۔انہوں نے جموں و کشمیر ہینڈی کیپڈ ایسوسیشن کے ریاستی صدر سے اپیل کی ہے کہ وہ ناخیز افراد جن کو کرکٹ سے دلچسپی ہے کو کھیل سرگرمیوں کے حوالے سے اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔ مذکورہ شخص نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پلوامہ ، یوتھ سروس اینڈسپورٹس آفیسر پلوامہ سے اپیل کی ہے کہ وہ پلوامہ ضلع میں ناخیز افراد کے لےے کھیل کود کے حوالے سے سپورٹس کٹ کے علاوہ دیگر ساز و سامان فراہم کریںتاکہ ایسے افراد کھیل کود کی طرف توجہ دےکر احساس کمتری کے شکار نہ ہوں۔ ادھر پلوامہ ہنڈی کیپڈ ایسوسیشن کے صدر غلام حسن پنڈت نے اس حوالے سے کہا کہ جسمانی طور ناخیز افراد کے لےے ایک ٹیم بنایا جائے گا جسکے لےے منجیت سنگھ بالی جنہوں نے کافی کرکٹ کھیلا ہے کو کپتان مقرر کیا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا