محمد شریف کوہلی جموں کشمیر انصاف مومنٹ کے ضلع صدر نامزد

0
0

خدمت خلق بھی عبادت کا حصہ ہے، سبھی کارکنان کی کارکردگی سے متاثر ہوں۔ کوہلی
سید نیاز شاہ
پونچھ//جموں و کشمیر انصاف مومنٹ کا ایک اہم اجلاس زیر قیادت چئیر مین جاوید اقبال ریشی منعقد ہوا، جس میں عوام کو درپیش گوناں گون مسائل ہر تبادلہ خیال کیا گیا۔ روائتی سیاست پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کارکنان نے کہا کہ سیاسی لیڈران زاتی مفادات کی خاطر کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ اس موقع پر چنڈک سے تعلق رکھنے والے مومنٹ کے سرگرم معروف شخصیت محمد شریف کوہلی کو ضلع پونچھ کا صدر بنایا گیا۔ اس موقع پر موجود مومنٹ کے ریاستی نائب صدر عبدالرشید شاہ پوری، سیکریٹری فوجی محمد رشید، سہیم جعفر، بلاک صدر لسانہ معروف چوہان اور دیگر کارکنان موجود تھے جنہوں نے نو منتخبہ ضلع صدر کا مومنٹ کا عہدہ ملنے پر شریف کوہلی کو مبارکباد پیش کی اور ان کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخبہ ضلع صدر عوامی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ شریف کوہلی نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ انصاف مومنٹ کے سبھی کارکنان کی بے لوث خدمات اور کارکردگی سے متاثر ہیں جو بغیر کسی لالچ کے شب و روز عوام کے فکھ تکلیف میں کھڑے رہتے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے بھی اس عہدے کو قبول کیا۔ انہوں نے کہا کہ روائتی سیاست سے تنگ آکر انہوں نے عوامی خدمات کو چنا اور وہ انصاف مومنٹ کے ساتھ مل کر مفت میں مظلوموں کی مدد کرکے فرشتوں کی صف میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مومنٹ کے عہدیداران کو یقین دلایا کہ وہ انکی امیدوں پر کھرا اتریں گے اور سبھی کارکنان کے ساتھ مل کر شب و روز عوام کی خدمات میں اپنا وقت صرف کریں گے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا